Urdu News

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جینس کے 63 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جینس کے 63 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کیا

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج یہاں سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کی نگرانی میں کام کرنے والی اسمگلنگ مخالف اینٹلی جینس اور تفتیش ایجنسی، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جینس (ڈی آر آئی) کے 63 ویں یوم تاسیس کا افتتاح کیا اور یوم تاسیس منایا۔

Union Finance Minister

مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن

یوم تاسیس کی تقریب افتتاحی رسم کے ساتھ مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کی موجودگی میں. وزارت خزانہ، نارتھ بلاک میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خزانہ کے سکریٹری ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے. سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب ایم اجیت کمار اور ڈی آر آئی پرنسپل ڈائریکٹر جنرل جناب بلیش کمار بھی موجود تھے۔ کووڈ-19 عالمی وبا کے پیش نظر اس سال پروگرام ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے منعقد کیاگیا.  جس میں ڈی آر آئی، سی بی آئی سی اور دنیا بھر میں حکومت ہند کے دیگر 450 سے زیادہ افسروں نے شرکت کی۔

سکریٹری ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے

وزیر خزانہ نے سخت کام جاری رکھنے کے لئے ڈی آر آئی کے افسروں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ڈی آر آئی اور انڈین کسٹمز سے اپیل کی کہ. وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہندوستان کی معیشت کا ہر مجرم پکڑمیں ٓئے۔تقریب میں ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر کونیو میکوریا نے بھی شرکت کی. جنہوں نے کووڈ-19 عالمی وبا سے نمٹنے میں کسٹم کے رول پر لوگوں سے خطاب کیا۔ محترمہ سیتارمن نے ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کے رول کو بھی تسلیم کیا. اور دنیا بھر کی کسٹمز انفورسمنٹ ایجنسیوں کے درمیان معلومات ایک دوسرے کو فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا. اور ایسے فائدے کے لئے انٹلی جینس کے تبادلے کو بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کے رول کو بھی تسلیم کیا

خزانہ کے سکریٹری ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے نے کہا کہ ڈی آر آئی نے کمرشیل دھوکہ دہی. اور سرحد پار کی اسمگلنگ کے کچھ اہم معاملوں کو سرگرمی سے اجاگر کرکے ہندوستان کی فیزیکل معیشت اور اقتصادیات میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے قوانین کے مؤثر نفاذ کے لئے ایجنسیوں کے درمیان ڈینا کا تجزیہ کرنے. انٹلی جینس، معلومات، ڈیٹا ایک دوسرے کو فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ ڈی آر آئی نے دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان ایک اعلیٰ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

Union Finance Minister

Recommended