پاکستانی اداکار بلال نے کہا ، ہندستان سے ہمیشہ پیار ملتا ہے

پاکستانی اداکار بلال عباس خان خوش ہیں کہ ان کا شو ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘جلد ہی ہندستانی شائقین تک پہنچے گا۔ خان کو امید ہے کہ ہندستانی شائقین ان کے ٹی وی شو کی کہانی کے ساتھ جڑ جائیں گے۔ بلال نے کہا کہ ’’جب سے میں نے کام کرنا شروع کیا ہے ،تب سے ہندستان شائقین کے بیچ میں خوش رہا ہوں ، وہ سب ہمیشہ ہمارے ہوتے ہیں۔‘‘

ہندستان میں شو کی نشریات کےبارے میں کہا کہ ’’مجھے خوشی ہے ، کیوں کہ میں جانتا ہوں کہ ہندستان میں پاکستان شوز کو کافی پسند کیا جاتا ہے اور مجھے ہمیشہ اطلاعات ملتی رہتی ہے کہ ہندستان میں لوگ میرے کام کو پسند کر رہے ہیں۔‘‘

پاکستانی اداکار نے بھی اپنے شو کے مشمولات سے بڑی امیدوں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ زیادہ سے زیادہ سامعین تک پہنچے گا۔ میں چاہتا ہوں کہ ناظرین مشمولات اور کرداروں سے جڑے ہوئے محسوس کریں اور مجھے امید ہے کہ وہ جو کچھ ہم نے تخلیق کیا وہ اسے پسند کریں گے۔ میں یہی چاہتا ہوں اور منتظر ہوں۔‘‘

مدیحہ امام مشہور پاکستانی فلم پروڈیوسر مہرین جبار کی فلم ’ایک جھوٹی محبت کی کہانی‘یا (ایک جھوٹی لو اسٹوری )میں بھی کام کریں گی۔ یہ کہانی شو ’زندگی گلزار ہے‘ کے مشہور مصنف عمیرہ احمد نے لکھی ہے۔

اس فلم یا ٹی وی شو میں ایک نامکمل خاندان کی کہانی ہے جو اس نامکمل دنیا میں کامیابی کی طرف راستہ دیکھانے کا کام کیا ہے۔بلال نے کہا کہ میں ہمیشہ مناسب ٹیم ، اچھے ہدایت کار اور سچی کہانی کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔ اگر کوئی کہانی مجھے کام کی طرف راغب کرسکتی ہے تو یہ میرے لیے حیرت انگیز کام ہے۔ ‘‘