پیٹ پر پتھرباندھ کر اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائیں مسلمان

ہر سال کی طرح سال2021-2022 تعلیمی سال کے لئے مولانا سیدارشدمدنی نے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا
نئی دہلی13 اکتوبر
ہر
سال کی طرح سال 2021-2022کے لئے بھی جمعیةعلماءہند کے صدرمولانا ارشدمدنی
نے آج تعلیمی وظائف کا اعلان کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ہماری اس ادنی ٰسی
کوشش سے بہت سے ایسے ذہین اور محنتی بچوں کا مستقبل کسی حدتک سنورسکتاہے
جنہیں اپنی مالی پریشانیوں کی وجہ سے اپنے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے میں
سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے.

مولانا مدنی نے کہا کہ پورے ملک میں

جس طرح کی مذہبی اور نظریاتی جنگ اب شروع ہوئی ہے. اس کامقابلہ کسی ہتھیاریاٹکنالوجی سے نہیں کیا جاسکتا. بلکہ اس جنگ میں سرخروئی حاصل کرنے کاواحد
راستہ یہ ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم سے مزین کرکے اس لائق
بنادیں کہ وہ اپنے علم اور شعور کے ہتھیارسے اس نظریاتی جنگ میں مخالفین
کوشکست سے دوچارکرکے کامیابی اورکامرانی کی وہ منزلیں سرکرلیں.

جن تک ہماری
رسائی سیاسی طورپر محدوداورمشکل سے مشکل تربنادی گئی ہے. مولانا مدنی نے
کہا کہ آزادی کے بعد آنے والی تمام سرکاروں نے ایک طے شدہ پالیسی کے تحت
مسلمانوں کو تعلیم کے میدان سے باہر کردیا، سچرکمیٹی کی رپورٹ اس کی شہادت
دیتی ہے جس میں واضح طورپر کہا گیا ہے کہ مسلمان تعلیم کے شعبہ میں دلتوں
سے بھی پیچھے ہیں۔ مولانامدنی نے سوال کیا کہ کیا یہ خودبخودہوگیا.

یا
مسلمانوں نے جان بوجھ کر تعلیم سے کنارہ کشی اختیارکی؟ ایساکچھ بھی نہیں
ہوا بلکہ اقتدارمیں آنے والی تمام سرکاروں نے ہمیں تعلیمی پسماندگی کاشکار
بنائے رکھا انہوں نے شاید یہ بات محسوس کرلی تھی کہ اگر مسلمان تعلیم کے
میدان میں آگے بڑھے تو اپنی صلاحیتوں اورلیاقت سے اعلیٰ سے اعلیٰ عہدوں پر
فائزہوجائیں گے، چنانچہ تمام طرح کے حیلوں اور روکاوٹوں کے ذریعہ مسلمانوں
کو تعلیم کے قومی دھارے سے الگ تھلگ کردینے کی کوششیں ہوتی رہیں، انہوں نے
زوردیکر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان پیٹ پر پتھرباندھ کر اپنے بچوں کو
اعلیٰ تعلیم دلوائیں، ہمیں ایسے اسکولوں اورکالجوں کی اشدضرورت ہے.

جن میں
مذہبی شناخت کے ساتھ ہمارے بچے اعلیٰ دنیا وی تعلیم کسی رکاوٹ اور امتیازکے
بغیر حاصل کرسکیں، جو حالات ہیں ان میں مسلمانوں کو قیادت کی نہیں بلکہ ان
کے اندرتعلیم حاصل کرنے کا جذبہ پیداکرنے کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے قوم کے
بااثرافرادسے یہ اپیل بھی کی کہ، جن کو اللہ نے دولت دی ہے وہ ایسے اسکول
قائم کریں،جہاں بچے اپنی مذہبی شناخت کو قائم رکھتے ہوئے آسانی سے اچھی
تعلیم حاصل کرسکیں، ہر شہر میں چند مسلمان مل کر کالج قائم کرسکتے ہیں
انہوں نے کہا کہ، بدقسمتی یہ ہے کہ جو ہمارے لئے اس وقت انتہائی اہم ہے.

اس
جانب ہندوستانی مسلمان بالخصوص شمالی ہند کے دولت مند مسلمان توجہ نہیں دے
رہے ہیں، آج مسلمانوں کودوسری چیزوں پر خرچ کرنے میں تو دلچسپی ہے لیکن
تعلیم کی طرف ان کی توجہ نہیں ہے، یہ ہمیں اچھی طرح سمجھنا ہوگاکہ ملک کے
موجودہ حالات کا مقابلہ صرف اور صرف تعلیم سے ہی کیا جاسکتاہے۔، انہوں نے
کہا کہ اسی مقصدکے تحت جمعیةعلماءہند ضرورت مندطلبہ کو کئی برس سے تعلیمی
وظائف دینے کا اہتمام کررہی ہے تاکہ وسائل کی کمی یا غربت کی وجہ سے ذہین
اور ہونہاربچے تعلیم سے محروم نہ رہ جائیں.

انہوں نے وضاحت کی کہ رواں سال
2021-2022کے وظیفے کے لئے فارم پرکرنے کی تاریخ 30جنوری 2021، فارم ویب
سائٹ www.jamiatulamaihind.comسے اپلوڈکیا جاسکتاہے، انہوں نے مزید وضاحت
کی کہ وہ طلبائ جو کسی سرکاری یامعروف ادارے سے انجینئرنگ، میڈیگل،
ایجوکیشن، جرنلزم سے متعلق یا کوئی بھی ٹیکنکل یا پروفیشنل کورس کررہے ہوں
اور گزشتہ امتحان میں جنہوں نے کم سے کم 70فیصدنمبرحاصل کئے ہوں، وظیفے کے
اہل ہوں گے۔