Urdu News

بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے مہاتما گاندھی کے 151 ویں یوم پیدائش کے موقع پرانہیں یادکیا

بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے مہاتما گاندھی کے 151 ویں یوم پیدائش کے موقع پرانہیں یادکیا

پورا ملک مہاتما گاندھی کا 151 واں یوم پیدائش منا رہا ہے۔ باپو کے 151 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ، بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے انہیں یاد کیا اور خصوصی پیغامات شیئر کیے۔ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا کو ذریعہ بنایا ۔ ان مشہور شخصیات نے گاندھی جینتی پران کے نظریات اور اصولوں کو ٹویٹر کے ذریعے شیئر کیا۔

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر نے ٹویٹر پر لکھا – 'نمسکار ، آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش ہے۔ میں انہیں سلام پیش کرتی ہوں‘۔ اداکارہ کاجول نے جمعہکے روز لکھا ، "کمزور کبھی معاف نہیں کرسکتا ، یہ ایک طاقتور انسان کی خصوصیت ہے۔ مہاتما گاندھی ۔گاندھی جینتی“۔

وہیں اداکارہ ارمیلا منتوڈکر نے لکھا تھا – 'ویشنو جن تو تینے کہیے جے پیر پرائی جانے رے۔ سب کو گاندھی جینتی مبارک ہو‘۔ ساتھ ہی ہیش ٹیگ امن ، محبت ، انسانیت ، عدم تشدد لگایا۔لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی نے ٹویٹ کیا – 'میں مہاتما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد کرتی ہوں۔ ابھی بھی امید کا ایک دھاگہ باقی ہے کہ ن کی رہنمائی ہمیں اس اندھیرے سے روشنی کی طرف لے جائے گی‘۔

اداکار سدھارتھ ملہوترا نے لکھا ہے کہ – ’تشدد کے خلاف عدم تشدد کے ان کے نظریات ہمیں ہماری لڑائی میں طاقت فراہم کرتے ہیں۔ آئیے مل کر نفرت اور نفی کو پھیلنے سے روکیں ‘۔ رتیش دیش مکھ نے ٹویٹر پر لکھا – 'آج ہمیں مہاتما گاندھی کے افکار کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ جو تبدیلی ہم اپنے ملک میں چاہتے ہیں ، ہمیں وہ تبدیلی پہلے اپنے آپ میں لانی چاہئے۔ گاندھی جینتی ، جے ہند‘۔

اداکارعمران ہاشمی نے لکھا – 'نرمی سے ، آپ دنیا کو ہلا سکتے ہیں – مہاتما گاندھی۔ گاندھی جینتی‘۔

مادھوری دیکشت نے ٹویٹ کیا – 'میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 151 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں یاد کرتی ہوں۔ ان کی تعلیمات ہمیں سچائی ، انصاف ، امن اور اتحاد کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہونے میں ہماری رہنمائی کرتی ہیں‘۔ اداکار انیل کپور نے ٹویٹر پر لکھا – 'زندگی میں زندگی کی اہمیت ہوتی ہے! – گاندھی مائی فادر۔ آپ سب کو گاندھی جینتی مبارک ہو‘۔

اداکارہ شرلی سیتیانے ٹویٹ کیا – "جہاں محبت ہے ، وہاں زندگی ہے – گاندھی جینتی“۔ان کے علاوہ رندیپ ہڈا ، مدھر بھنڈارکر ، کمل ہاسن ، دیشا پٹانی اور دیگر نے بھی گاندھی جینتی پر پوسٹس شیئر کیں ہیں۔واضح ہو کہ ہر سال 2 اکتوبر کو ، پورا ملک گاندھی جینتی مناتا ہے۔ 2 اکتوبر کو پوری دنیا میں بین الاقوامی عدم تشدد کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ مہاتما گاندھی 2 اکتوبر 1869 کو گجرات کے پوربندر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا پورا نام موہنداس کرمچند گاندھی تھا ، جنھیں دنیا باپو اور ہندوستان کے بابائے قوم کے نام سے جانتی ہے۔

Recommended