Urdu News

جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں تصادم، 3 جنگجو ہلاک

DD NEWS (FILE PIC)

جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں تصادم، 3 جنگجو ہلاک

جنوبی ضلع شوپیاں کے چھتراگام کلان میں ہفتے کی شام چھڑنے والے ایک مسلح تصادم میں سکیورٹی فورسز نے تین جنگجوئوں کو ہلاک کیا ہے جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے چھتراگام کلان میں سکیورٹی فورسز نے ایک مسلح تصادم کے دوران تین جنگجوئوں کو ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک جنگجوئوں، جنہیں خود سپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔

سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ چھتراگام کلان میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں ہفتے کی شام کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

جموں و کشمیر میں سیکورٹی دستوں کے ساتھ دو الگ الگ جھڑپوں میں پانچ دہشت گرد مارے گئے

جموں و کشمیر میں سیکورٹی دستوں کے ساتھ دو الگ الگ جھڑپوں میں 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ یہ تصادم شوپیاں کےHadipora اور اننت ناگ ضلعے کے بجبہاڑہ علاقے میںSemthan کے مقام پر کل شام شروع ہوئے تھے۔ 

پولیس کے مطابقHadipora شوپیاں تصادم میں دہشت گرد تنظیم البدر کے تین دہشت گرد مارے گئے جب کہ بجبہاڑہ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے، جو دو دن پہلے فوج کے ایک جوان کی ہلاکت کے لیے ذمہ دار تھے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولی بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ 

Recommended