Urdu News

بانڈی پورہ میں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان تصادم، ایک پاکستانی دہشت گرد ہلاک

ہندوستانی فوج

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے چھان دجی کے جنگلات والے علاقے میں ایک مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک پاکستانی دہشت گرد کو ہلاک کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے چھان دجی میں منگل کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران ایک پاکستانی دہشت گرد بابر علی کو ہلاک کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے چھان دجی جنگلات والے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے منگل کی علی الصبح مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے دہشت گردوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیش کش کی گئی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں ایک پاکستانی دہشت گرد کو مارا جا چکا تھا جس کی لاش برآمد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کا ایک گروپ حال ہی میں بانڈی پورہ کے جنگلات میں پہچنے میں کامیاب ہوا تھا۔جس کے بعد چند روز قبل اس علاقے میں آپریشن شروع کرکے تین دہشت گردوں کو مارا گیا ہے جب کہ اس وقت ایک دہشت گرد بابر علی بھاگ جانے میں کامیاب ہوا تھا،جسکیل? وقت وقت پر تلاشی کاروائی جاری رکھی گئی تھی،اور آخر کار اسے آج مار گرایا گیا ہے۔

Recommended