Urdu News

اوباما کی کتاب لینڈ پرومیسڈکی پہلے روز ہی 2 کروڑ ڈالر کی فروخت

اوباما کی کتاب لینڈ پرومیسڈکی پہلے روز ہی 2 کروڑ ڈالر کی فروخت

اوباما کی کتاب لینڈ پرومیسڈکی پہلے روز ہی 2 کروڑ ڈالر کی فروخت

لندن، 21نومبر(انڈیا نیرٹیو)

سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی کتاب لینڈ پرومیسڈ منگل کے روز منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ کتاب انہیں کروڑ پتی بنا دے گی جس کے ذریعے وہ اس تنخواہ کی مجموعی رقم سے زیادہ کما لیں گے جو انہوں نے وائٹ ہاؤس میں بطور صدر آٹھ برس رہتے ہوئے حاصل کی۔اوباما کی کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ کتاب میں انہوں نے 2009سے 2017تک اپنی دو مرتبہ کی مدت صدارت کے بارے میں بتایا ہے۔ اوباما کے مطابق کتاب کا مقصد اپنی صدارت کے عرصے کے بارے میں سچائی پر مبنی رپورٹ پیش کرنا ہے۔

علاوہ ازیں کتاب میں داخلی تقسیم کے علاج ، جمہوریت کو سب کے لیے کارآمد بنانے اور پاکستان میں 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے متعلق واقعات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

اوبامہ نے کتاب کی 30 لاکھ کاپیاں چھپوائی ہیں۔ کتاب کا ترجمہ 24 بین الاقوامی زبانوں میں کیا گیا ہے۔ کتاب کی قیمت 20 ڈالر رکھی گئی ہے۔ کتاب شائع ہونے کے پہلے روز ہی کینیڈا اور امریکا میں اس کی 8.90 لاکھ کاپیاں فروخت ہو گئیں۔ اس طرح صرف ان دو ملکوں سے پہلے روز ہی تقریبا 2 کروڑ ڈالر کی فروخت دیکھنے میں آئی۔

برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق اوباما کی کتاب 768 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب نے اوباما کی اہلیہ میشیل اوباما کی دو سال قبل شائع ہونے والی کتابBecomingکا پہلے روز فروخت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ میشیل کی کتاب شائع ہونے کے پہلے روز امریکا اور کینیڈا میں اس کی 7.25 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔ اب تک ان دونوں ممالک میں فروخت ہونے والی کاپیوں کی مجموعی تعداد 1.4 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

Recommended