Urdu News

لداخ میں سوئٹزرلینڈ جیسا ٹورسٹ اسٹیشن بنایا جائے گا

لداخ کے سرحدی گاؤوں

لداخ میں سوئٹزرلینڈ جیسا ٹورسٹ اسٹیشن بنایا جائے گا

نئی دہلی ، 22 دسمبر (انڈیا  نیرٹیو)

مرکزی حکومت چین کی سرحد کے قریب لداخ میں سوئٹزرلینڈ جیسا نیا سیاحتی اسٹیشن بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے پہلے ہی لداخ کے لیے فضائی رابطے کی اسکیم کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت چین کی سرحد کے قریب 22 جدید ہیلی پیڈ اور لداخ پہاڑیوں میں 6 فضائی پٹیاں زیر تعمیر ہیں۔

نیا سیاحتی اسٹیشن بنانے کا یہ عالمی معیار کا منصوبہ جوزیلا سرنگ اور جموں و کشمیر  کے درمیان  18 کلومیٹر اونچائی والے علاقے کے لیےڈیزائن کیا گیا ہے۔ جوزیلا درہ سطح سمندر سے 11،578 میٹر بلندی پر سری نگر۔ کارگل لیہ روڈ پر ہے۔

اس وقت ایشیامیں اس سب سے بڑی سرنگ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ،نتن گڈکری نے 15 اکتوبر ، 2020 کو ، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں وکشمیر کے جوزیلا درہ کے قریب ، اس سرنگ کی تعمیر کا آغاز کیا تھا۔

مرکز کے زیر تسلط علاقوں میں لداخ سرفہرست ہے۔ لداخ میں ترقیاتی کاموں میں حکومتِ ہند خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ تاکہ ان علاقوں کو مین اسٹریم سے جوڑا جا سکے۔ یہی وجہ ہے کہ لداخ میں سوئٹزرلینڈ جیسا ٹورسٹ اسٹیشن بنایا جا ئے گا۔

Recommended