جنوبی کشمیر میں ہندو مسلم روایتی بھائی چارے کی مثال
سری نگر،13جولائی(انڈیا نیرٹیو)
کولگام میں اس وقت ہند ومسلم روایتی بھائی چارے کی مثال پھر دیکھنے کو ملی جب دوکشمیری پنڈت خواتین کی آخری رسومات میں مسلم برادی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ نمائندے کے مطابق کولگام میں مقامی مسلمانوں نے دوپنڈت خواتین کی آخری رسومات ادا کرکے کشمیری بھائی چارے کی مثال آج ایک بار پھر زندہ کردی۔
انہوں نے بتایا کہ اتورا کو کولگام میں دو پنڈت خواتین جن میں ایک 80سال کی چاند رانی جب کہ دوسری83سال کی کوشل دیوی تھی کی موت واقع ہوئی۔ دونوں پنڈت خواتین کے اموت کی خبر سن کر علاقے کے تمام مسلمان مرد و زن نے دونوں کے آبائی گھر پہنچے اور ان کی آخری رسومات کے لیے تمام انتظام کیا۔
اس حوالے سے ایک مقامی پنڈت نے بتایا کہ دونوں کافی عرصہ سے بیمار تھیں جس کے بعد آج ان کی موت واقع ہوئی۔ جس کے بعد مقامی مسلمانوں نے دونوں کے گھر جاکر نہ صرف وہاں غم زدہ خاندانوں کے غم میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے آخری رسومات میں بھی حصہ لیا۔
مقامی پنڈت نے ان مسلمانوں کے کار خیر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوں کے بنا ادھورے ہیں۔خیال رہے کہ وادی کشمیر میں ہند مسلم روایتی بھائی چارے کی مثال شروع سے ہی دیکھنے کو ملی ہے اور نا مساعدحالات میں بھی کشمیری مسلمانوں نے کشمیری پنڈتوں کا ساتھ کبھی بھی نہیں چھوڑاہے۔