جموں کشمیر کے سبھی اضلاع میں شبانہ کرفیوکے نفاذ کا اعلان

جموں کشمیر کے سبھی اضلاع میں شبانہ کرفیوکے نفاذ کا اعلان، پچاس فیصد دکانیں ہی کھولنے کی اجازت

سری نگر،21اپریل (انڈیا نیرٹیو)

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسوں کے پیش نظر حکومت نے جموں کشمیر کے سبھی بیس اضلاع میں شبانہ کرفیو کا نفاذ عمل میں لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ (میٹاڈار، منی بس، وغیرہ) کو صرف پچاس فیصد سواریاں اٹھانے کی ہی اجازت ہوگی جبکہ بازاروں میں بھی ایک کے بعد دوسرے دن پچاس فیصد دکانیں ہی کھولنے کی اجازت ہوگی۔

نمائندے کے مطابق جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹویٹ کرتے کہا کہ سبھی بیس اضلاع میں ان پابندیوں کا اطلاق رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک ہوگا۔ اْن کا مزید کہنا تھا کہ عوامی ٹرانسپورٹ میں بھی صرف 50 فیصد مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ بازاروں میں بھی 50 فیصد دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ اپنے دوسرے ٹویٹ میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بلدیاتی حدود کے اندر واقع بازاروں کے کمپلیکسز، مالز میں ایک کے بعد دوسرے دن صرف پچاس فیصد دکان ہی کھلی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ مقامی بازار ایسوسی ایشنز کے ساتھ صلاح و مشورہ کر کے اس کو عمل میں لانے کے لیے ایک میکانزم تیار کریں گے۔اس سلسلے میں ضلع سطح کے پولیس افسران کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اس حکم پر عملدرا آمد یقینی بنائیں۔

بازاروں میں بھی ایک کے بعد دوسرے دن پچاس فیصد دکانیں ہی کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم اس فیصلے کا اطلاق میونسپل حدود میں آنے والے دکانوں پر ہی ہوگا۔ اس ضمن میں ضلع مجسٹریٹوں کو میکانزم تیار کرکے اس پر عملدر آمد کرانے کیلئے کہا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 9 اپریل کو نائٹ کرفیو کا نفاذ سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، اننت ناگ، کپوارہ، جموں، ادھمپور اورکٹھوعہ اضلاع کی میونسپل حدود میں عمل میں لاتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ اس کا نفاذ رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک رہے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago