Urdu News

جموں میں ‘پی آئی اے’ طیارے کی شکل کا ایک اور پاکستانی غبارہ برآمد

جموں میں ‘پی آئی اے’ طیارے کی شکل کا ایک اور پاکستانی غبارہ برآمد


جموں میں ‘پی آئی اے’ طیارے کی شکل کا ایک اور پاکستانی غبارہ برآمد

سری نگر، 16 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

جموں کے بھلوال علاقے میں منگل کی صبح پولیس نے ایک جہاز نما غبارے کو برآمد کیا ہے۔ جس پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) لکھا ہوا تھا۔بتادیں کہ جموں میں یہ ایک ہی ہفتے میں رونما ہونے والا اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔

قبل ازیں جموں کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر کے سوترا چک گاؤں میں 9 مارچ کو ایسا ہی ایک جہاز نما غبارہ گرا تھا جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے بھلوال علاقے میں منگل کی صبح مقامی لوگوں نے ایک جہاز نما غبارہ، جس پر پی آئی اے لکھا تھا، کو دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم فوری طور جائے موقع پر پہنچ گئی، اور انہوں نے اس غبارے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر اتفاق کے بعد جموں و کشمیر کے سرحدوں پر خاموشی چھائی ہوئی ہے جس سے سرحدی بستیوں کے لوگوں کو راحت نصیب ہوئی ہے، تاہم جہاز نما غباروں کی برآمدگی سے ان علاقوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔

سری نگر میں نقاب پوش افراد نے گرامین بینک کی ایک شاخ میں لوٹ مار کی

سری نگر کے مضافاتی علاقہ مجھ گنڈ میں منگل کی دوپہر کو تین نقاب پوش افراد گرامین بینک کی ایک شاخ سے قریب ساڑھے تین لاکھ روپے اڑالے گئے۔ غور طلب ہے کہ یہ وادی کشمیر میں ایک ہی ہفتے کے اندر گرامین بینک کی شاخوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ ہے۔ اسے قبل ضلع بارہمولہ کے اگمنہ کنزر میں 12 مارچ کو مبینہ طور پر ایک نامعلوم پستول بردار نے گرامین بینک کے ہی ایک برانچ سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے لوٹ لئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے مضافاتی علاقہ مجھ گنڈ میں منگل کی دو پہر کو تین نقاب پوش افراد نے گرامین بینک کی شاخ پر ڈاکہ ڈال کر قریب ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی اڑا لئے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پارمپورہ پولیس اسٹیشن کی ایک پارٹی جائے موقع پر پہنچ گئی اور حقائق کا جائزہ لیا۔

Recommended