Urdu News

سالگرہ پر خاص 23 اکتوبر: 'باہوبلی'پربھاس کل اپنی 41 ویں سالگرہ منائیں گے

سالگرہ پر خاص 23 اکتوبر: 'باہوبلی'پربھاس کل اپنی 41 ویں سالگرہ منائیں گے

سالگرہ پر خاص 23 اکتوبر: 'باہوبلی'پربھاس کل اپنی 41 ویں سالگرہ منائیں گے

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے باہوبلی کے نام سے جانے جانے والے اداکار پربھاس آج کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ۔ انہوں نے اپنی محنت اور قابلیت کی وجہ سے بلندیوں کے آسمان کو چھو لیا ہے۔ پربھاس کا پورا نام پربھاس راجو اپلپتی ہے۔ وہ آندھرا پردیش میں 23 اکتوبر 1979 کو فلمساز سوریہ نارنائن راجو اپالاپتی اور ان کی اہلیہ شیوکماری کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔ پربھاس ، جو فلمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ابتدا ہی سے فلموں کی طرف مائل ہوگئے۔

پربھاس نے فلمی کیریئر کا آغاز 2002 میں تیلگو فلم ایشور سے کیا تھا۔ اس کے بعد ، پربھاس کئی تلگو فلموں میں نظرآئےجن میں راگھویندر ، وردھن ، چھتر پتی ، شریمن آدرش ، مرچی وغیرہ شامل ہیں۔ 2014 میں ، پربھاس نے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اجے دیوگن کے ایکشن جیکشن کے ایک گانے میں بطور گیسٹ نظر آئے۔ اس کے بعد ، 2015 میں ، پربھاس ایس ایس راج مولی کی فلم 'باہوبلی: دی بیگیننگ' میں نظر آئے۔ فلم تلگو اور تامل زبانوں میں بنائی گئی تھی اور بعد میں فلم کو ملیالم اور ہندی زبان میں ڈب کیا گیا اور اسکرین پر دکھایا گیا۔

فلم کو بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم سمجھا جاتا ہے۔ فلم کو نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی خوب پسند کیا گیا۔ فلم نے بہت سارے ریکارڈ توڑے اور راتوں رات پربھاس نیشنل سے انٹرنیشنل اسٹار بن گئے۔ اس فلم کے بعد ، وہ فلمی دنیا کے مداحوں میں بھی باہوبلی کے نام سے مشہور ہوئے۔ اس کے بعد 2017 میں فلم 'باہوبلی: دی کنکلوژن' کا دوسرا حصہ بھی ریلیزہوا ، جسے شائقین نے خوب پذیرائی دی۔ پربھاس آج نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی بہت مشہور ہیں۔ وہ ساؤتھ کا پہلا ایسا سپر اسٹار ہے ، جس کا موم فگر بینکاک کے میڈم تساد میوزیم میں ہے۔ ورک فرنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، پربھاس جلد ہی رادھا کرشن کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'رادھے شیام' میں اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

Recommended