Urdu News

پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں میں تصادم

سیکورٹی فورسز

سری نگر، 31 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

جنوبی ضلع پلوامہ کے داچھی گام جنگلی علاقے میں ایک مسلح تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز نے دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے داچھی گام جنگلی علاقے میں ہفتے کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا: 'مہلوک جنگجو کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے'۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے داچھی گام جنگلی علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے ہفتہ کی علی الصبح مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے جنگجوئوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیش کش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں دو جنگجوؤں کو مارا جا چکا تھا جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

Recommended