Urdu News

وزیر اعلیٰ یوگی نے ملک اور دنیا کے کاروباریوں سے یوپی میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

وزیر اعلیٰ یوگی نے ملک اور دنیا کے کاروباریوں سے یوپی میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے قومی اور بین الاقوامی سطح کے کاروباریوں سے یوپی میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ گلوبل انوسٹرس سمٹ-کرٹین رائزر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں قانون کی حکمرانی قائم ہو چکی ہے۔ یوپی میں بے پناہ امکانات ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے یہاں سرمایہ کاری کرنے والے کاروباریوں کو بہترین ماحول فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا۔

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت اترپردیش کی جانب سے فروری میں مجوزہ گلوبل انویسٹر سمٹ کے سلسلے میں منگل کو سشما سوراج بھون ، چانکیہ پوری ، دہلی میں گلوبل انوسٹرس سمٹ-کرٹین ریزر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر گلوبل انویسٹر سمٹ- 2023 کے لوگو کو لانچ کرنے کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوپی ایک ترقی پسند اور تبدیلی کے سفر پر ہے۔ پی ایم مودی کے ریفارم ، پرفارم اور ٹرانسفارم کے فارمولے کو اپنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے عزم کے مطابق یوپی نے ہندوستان کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے میں مدد دینے کے لیے ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف مقرر کیا ہے۔ عالمی سرمایہ کار سمٹ- 2023 فروری میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس میں عالمی سطح کے کاروباری افراد کے ساتھ ساتھ اسکالرز مل کر غوروفکر کریں گے۔ اس مہم میںشامل ہونے کے لئے قومی اور عالمی سطح پر اپیل کی گئی ہے۔ اور 40 ممالک سے رابطہ کیا ہے۔ ہالینڈ ، سنگاپور ، فرانس ، برطانیہ ، ڈنمارک ، ماریشس سمیت کئی ممالک نے اتفاق کیا ہے۔

یوگی نے کہا کہ یوپی میں سرمایہ کاری کے لامحدود امکانات ہیں۔ ہم دنیا کو ان امکانات کے بارے میں بتائیں گے۔ اس کے لیے مختلف ممالک میں روڈ شوز بھی کیے جائیں گے۔ ہماری حکومت نے ریاست میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے کا کام کیا ہے۔ ہم نے صنعتی تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یوپی پوری دنیا سے سرمایہ کاری کو راغب کر رہا ہے۔ یوپی میں 16 ہزار کلومیٹر ریل نیٹ ورک دستیاب ہے۔ ایکسپریس وے کے ذریعے بہترین رابطہ ہے۔ یوپی ملک کی واحد ریاست بننے جا رہی ہے جہاں پانچ بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ یوگی نے یوپی کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور ملک اور بیرون ملک کے کاروباریوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

Recommended