Urdu News

جموں وکشمیر میں دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کی تعمیر کا کام مکمل

جموں وکشمیر میں دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کی تعمیر کا کام مکمل

جموں وکشمیر میں دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کی تعمیر کا کام مکمل

نئی دہلی ، 05 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

جموں و کشمیر میں دریائے چناب پر پیر کو بھارتی ریلوے نے دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کے دو نوںسروں کو جوڑکرمکمل کردیا۔ یہ یو بی ایس آر ایل ریل منصوبے کا ایک حصہ ہے جو کنیاکماری کو براہ راست کشمیر سے مربوط کرے گا۔ کوویڈ۔19 کے دوران پل کی تعمیر کے چیلنج کومقررہ وقت میں مکمل کرکے ریلوے نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

وزیر ریلوے پیوش گوئل اور ریلوے بورڈ کے چیئرمین سنت شرما ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تاریخی لمحات کے گواہ بنے۔ پنڈال میں شمالی ریلوے کے جنرل منیجر آشوتوش گنگل بھی موجود تھے۔

وزیر ریلوے پیوش گوئل نے کہا کہ کشمیر میں دریائے چناب پر نریندر مودی کی زیرقیادت دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کے کی تعمیر آج وندے ماترم کے اعلان کے ساتھ مکمل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کی مہارت کی بہترین مثال اس پل کو ہر ملک کے لئے باعث فخر بنا دیتی ہے۔

حکومت ہند جموں کشمیر کو ترقی پسند اور خوشحال ملک کے تاج کے طور پر دیکھناچاہتی ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال ادھم پور بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ ہے جو شمالی ریلوے کے ذریعہ تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ، کشمیر سے کنیاکماری تک براہ راست ریل رابطے کی سہولت میسر ہوگی۔ اس پروجیکٹ میں 27 ہزار، 272 کلومیٹر طویل ریل رابطہ ہمالیہ کی اونچی پہاڑیوں اور گہری وادیوں کے درمیان گزررہی ہے ، جو خود ہی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

لنک کو مکمل کرنے کے لیے 927 پل ، 38 سرنگیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ نیز ، اس منصوبے کے لیے 205 کلومیٹر لمبی سڑک تعمیر کی گئی ہے۔ اس کی مدد سے علاقے کے ڈیڑھ لاکھ افراد کو سڑک بھی دستیاب ہوگی۔ اس منصوبے کا سب سے اہم تعمیراتی کام کٹرا بنیہال سیکٹر پر شمالی ریلوے کے ذریعہ تعمیر ہونے والا 359 میٹر اونچا چناب پل ہے جو دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ہے۔ اسے جدید ترین ٹکنالوجی سے پورا کیا جارہا ہے۔ اس پل کی کل لمبائی 1315 میٹر ہے۔ اس پل کی تعمیراتی کام میں 10 لاکھ مکعب میٹر زمین کا کام اور 66 ہزار مکعب میٹر کنکریٹ استعمال کیا گیا ہے۔

Recommended