دہلی میٹرو کی یلولائن سمے پور بادلی۔ہڈا سٹی سنٹر اور گروگرام ریپڈ میٹرو کی خدمات 169 روز کے بعد پیر کی صبح مسافروں کو پھر سے ملیں لیکن اس دوران صبح سات بجے سے دوپہر 11 بجے تک صرف 7500 مسافروں نے ہی سفر کیا ڈی ایم آر سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے مسافروں کی طرف سےمکمل تعاون ملا اور مسافروں نے سماجی فاصلہ اور حفظان صحت کے معیار پر کمل عمل کیا۔ میٹرو سروسز شام 4 بجے دوبارہ شروع کی جائیں گی اور یہ سروس رات 8 بجے تک دستیاب رہے گی۔
عالمی وبا کورونا کے خطرے کی وجہ سے احتیاط کے طور پر 22 مارچ سے میٹرو سروسز بند کردی گئی تھیں۔ ڈی ایم آر سی نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر اسٹیشن کے اندر صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کیے ہیں ، حالانکہ صبح مسافروں کا زیادہ رش نہیں تھا اور زیادہ تر کوچوں میں مسافر کم تھے۔
دہلی پولیس کے جوان میٹرو اسٹیشنوں کے باہر تعینات تھے اور میٹرو اسٹیشن میں سی آئی ایس ایف کے حکام اور جوان پوری طرح سے چوکس نظرآئے ۔ سچ بات تو یہ ہے کہ دلھ میٹرو کودہلی کی زندگی سمجھا جاتا ہے. جب لاک ڈاون شروعہوا تبھی دوسری تمام خدمات کے ساتھ ساتھ دہلی میٹرو کو بھی بینڈ کر دیا گیا تھا . دہلی میٹرو کے بند ہونے سے کافی لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لیکن کورونا کی وبا نے سارا نظام درہم برہم کر دیا تھا . کورونا کی وجہ سے صحت کا خیال کر کے میٹرو کو بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا . اب جو دوبارہ میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ ہوا ہے تو بھی سیکورٹی کا پورا انتظام رکھا جا رہا ہے..