Urdu News

طلبہ کا قیمتی سال خراب نہیں ہونے دے گی سرکار

طلبہ کا قیمتی سال خراب نہیں ہونے دے گی سرکار

جے ایس ای اور نیٹ کے امتحانات کے تناظر میں گھمسان مچا ہوا ہے۔ اسی درمیان وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ سرکار طالب علموں کا ایک قیمتی سال خراب نہیں ہونے دے کی۔ انھوں نے کہا کہ سرکار نے نیٹ NEETاور جے این ای کے امتحانات کے لئے تیاریاں مکمل کر چکی ہے۔ اس میں طلبہ کی صحت کا خیال رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ حفظان صحت کو لے کر سرکار کوئی خطرہ نہیں اٹھا سکتی ہے۔ لیکن انھوں نے صاف کیا کہ سرکار امتحانات کرانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ وہ امتحانات کو لیکر پر عزم ہیں۔
وزیر تعلیم نے زور دے کر کہا کہ وہ ذہین طالب علموں کا ایک پورا سال صفر ہو جائے ایسا نہیں چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے طالب علموں کے تابناک مستقبل کو لے کر بہت محتاط ہیں۔ واضح رہے کہ نیٹ اور JEEکے امتحانات پہلے اپریل یا آخر میں کرانے کی تیاری تھی لیکن اب یہ امتحانات ستمبر میں کرانے کی تیاری کی گئی ہے۔
مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے بتایا کہ انھیں ملک بھر کے گارجین اور اساتذہ میل کر رہے ہیں جس میں طالب علم، گارجین اور اساتذہ یہ خواہش ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ امتحانات دینا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا سال خراب نہ ہو ۔ وہ گزشتہ ایک سال سے تیاری کر رہے ہیں۔ وہ کسی بھی حال میں اپنا ایک سال برباد نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے طلبہ سے گزارش کی ہے کہ وہ بے خوف ہو کر پوری تیاری کے ساتھ امتحان دیں اور حفظان صحت کا معاملہ حکومت پہ چھوڑ دیں۔ سرکار ان کی صحت سے کھلواڑ نہیں ہونے دے گی۔
وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے تعلیم کی سیاست پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن ہر حال میں نیٹ اور جے ای ای کے امتحانات ٹلوانا چاہتا ہے ۔ اپوزیشن کو صرف اپنی سیاست سے مطلب ہے انھیں طلبہ کی کامیابی سے کوئی مطلب نہیں ہے۔.

Recommended