سیٹ ٹاپ باکس، انٹرنیٹ ہوم گیٹ وے اور انسٹالیشن ، سب کچھ مفت
100 سے 200 روپے اضافی دینے پر ملیں گے کئیOTT انٹرٹینمنٹ ایپ
نئے اور موجودہ جیو فائبر صارفین کے لیے دستیاب ہے
ممبئی، 20 اپریل2022
سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو نے جیو فائبر پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے 22 اپریل سے "انٹرٹینمنٹ بونانزا" کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ دراصل جیو فائبر کے 399 روپے اور 699 روپے کے پلانس بیسک انٹرنیٹ پلان تھے، جو 30 اور 100ایم پی بی ایس سپیڈ ملتی تھی۔ اب ریلائنس جیو نے ان پلانس کے ساتھ انٹرٹینمنٹ پروسنے کا اعلان کیا ہے۔ نئے اور موجودہ دونوں صارفین ان نئے پلانز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اعلان کے مطابق، صارفین 399 روپے ماہانہ سے شروع ہونے والے لامحدود تیز رفتار انٹرنیٹ پلان کے ساتھ اضافی 100 روپے یا 200 روپے ماہانہ ادا کر کے 14 او ٹی ٹی ایپس سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اضافی 100 روپے ادا کرنے سے، صارفین جیو کے انٹرٹینمنٹ پلان کا فائدہ اٹھا سکیں گے جس میں انہیں 6 تفریحیOTT ایپس ملیں گی۔ 200 روپے کے انٹرٹینمنٹ پلس پلان میں 14 ایپس شامل ہیں۔ 14 ایپس میںDisney+ Hotstar, Zee5, Sonyliv, Voot, Sunnxt, Discovery+, Hoichoi, Altbalaji, Eros Now, Lionsgate, ShemarooMe, Universal+, Voot Kids, JioCinema شامل ہیں۔ جیو فائبر کو ایک ہی وقت میں آلات سے منسلک کیا جا سکتا ہے، اس لیے صارفین موبائل اور ٹی وی دونوں پر ان ایپس کے تفریحی پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ بونانزا کے تحت، کمپنی نے اپنے نئے پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے داخلے کی لاگت کو کم کر کے صفر کر دیا ہے۔ یعنی صارفین کو تقریباً 10 ہزار روپے کی سہولیات مفت ملیں گی جس میں انٹرنیٹ باکس (گیٹ وے راؤٹر)، سیٹ ٹاپ باکس اور انسٹالیشن چارج شامل ہے۔ لیکن اس کے لیے کسٹمر کو جیو فائبر پوسٹ پیڈ کنکشن کا پلان لینا ہوگا۔