Urdu News

(سالگرہ پر خاص / 9 جنوری 1965) فرح خان: جو جیتا وہی سکندر

(سالگرہ پر خاص / 9 جنوری 1965) فرح خان: جو جیتا وہی سکندر

(سالگرہ پر خاص/ 9 جنوری 1965) فرح خان: جو جیتا وہی سکندر

Farah Khan Birth Day special

عام کہاوت ہے – جو جیتا وہی سکندر ۔ نوے کی دہائی کی ایک مشہور ہندی فلم بھی ہے۔ جو جیتا وہی سکندر۔ یہ وہی فلم ہے جس نے کوریوگرافر فرح خان کی زندگی کو تبدیل کر کے رکھ دیا۔

فرح کل ہفتہ کو 56 سال کی ہو جائیں گی۔ کامیابی کی بلندیوں کو چومنے والی فرح اس فلم کو کبھی نہیں بھول سکتیں۔ در حقیقت ، ہوا یہ کہ1992میں ریلیز ہوئی جو جیتا وہی سکندر کی کوریوگرافر سروج خان کے 'نہ' کرنے پر فرح کی لاٹری لگ گئی ۔

اس فلم کی کامیابی کے بعد فرح کا ستارہ روشن ہو گیا ۔اس فلم نے دو فلم فیئر ایوارڈ جیتے ۔ اس کا نغمہ ’پہلا نشہ ‘ آج بھی نوجوانوں کی زباں پر ہوتا ہے ۔

9 جنوری 1965 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں ، فرح کے کنبہ کے تقریبا تمام ممبروں کا کوئی نہ کوئی تعلق فلمی دنیا سے رہا ہے ۔ وہ ایک گریجویٹ ہیں۔ مائیکل جیکسن کی بہت بڑی پرستار ہیں۔

وہ اب تک ڈیڑھ سو سے زیادہ گانوں کی کوریوگرافی کرچکی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ڈانس گروپ سے کیا۔ 2004 میں انہوں نے شیریش کنڈور سے شادی کی۔ ان کے تین بچے ہیں۔

کندور بھی فلموں سے وابستہ ہیں۔ فرح کی کامیاب فلموں میں کبھی ہاں کبھی ناں ، مان سون ویڈنگ ، بامبے ڈریمس، وینٹی فیئر وغیرہ شامل ہیں۔ فرح خان کو پانچ بار فلم فیئر ایوارڈ ملا ہے۔ بطور ہدایت کار فرح خان کی پہلی فلم 'میں ہوں نا' ہے۔

Recommended