Urdu News

ماضی کی بولڈ اداکارہ زینت امان کل اپنی 69 ویں سالگرہ منائیں گی

ماضی کی بولڈ اداکارہ زینت امان کل اپنی 69 ویں سالگرہ منائیں گی

ماضی کی بولڈ اداکارہ زینت امان کل اپنی 69 ویں سالگرہ منائیں گی

سالگرہ پر خاص 19 نومبر:

70 اور 80 کی دہائی میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی لیجنڈری اداکارہ زینت امان ، 19 نومبر 1951 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ زینت کے والد امان اللہ خان ایک مصنف تھے ، انہوں نے فلموں ’مغل اعظم‘اور ’پاکیزہ‘کے ا سکرپٹ لکھے تھے۔ جب زینت 13 سال کی تھی تو ان کے والد کی موت ہوگئی۔ جس کے بعد زینت نے اپنے والد کی کنیت (امان) اپنایا۔ 1970 میں زینت نے مس انڈیا مقابلہ حسن میں حصہ لیا تھا اور ر رنر اپ رہیں۔ اس کے ساتھ ، انہوں نے ’مس پیسیفک ایشیا‘(1970) کا خطاب بھی جیتا۔ وہ ایسا کرنے والی پہلی ہندستانی خاتون بن گئیں۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے منیلا میں ہندستان کی نمائندگی کی اور ایک اورٹائٹل ’مس فوٹوجنک‘ کا خطاب اپنے نام کیا۔

اسی سال زینت کو اداکار دیو آنند کے ساتھ فلم ’دی ایول ودن‘میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم کے ذریعہ زینت نے بالی ووڈ میں قدم رکھا ۔ تاہم یہ فلم باکس آفس پر ناکام ہوگئی۔ 1971 میں ، زینت دیو آنند کے مقابل فلم ’ہرے رام ہرے کرشنا‘ میں نظر آئیں۔ اس فلم میں زینت کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی تھی اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔ یہ فلم زینت کی زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوئی اور زینت راتوں رات اسٹار بن گئیں۔

زینت نے اس کے بعد متعدد ہٹ فلموں میں کام کیا ، جن میں ہیرا پنا ، پریم شاستر ، وارنٹ ، یادوں کی بارات ، ستیم شیوم سندر م ، قربانی ، لاوارث ، پانی پت وغیرہ شامل ہیں۔ فلم ستیم شیوم سندرم میں ان کا کردار روپا ابھی بھی لوگوں کے ذہنوں میں ہے۔ زینت نے 1985 میں مظہر خان سے شادی کی اور ان کے دو بچے آذان اور جہان ہیں۔ زینت کو بالی ووڈ میں ماضی کی دلیر اور باہمت اداکارہ سمجھا جاتا ہے۔

Recommended