Urdu News

شوپیاں مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ، سرچ آپریشن جاری

شوپیاں مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ، سرچ آپریشن جاری

سری نگر ، 22 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور دیگر سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں ایک مقابلے میں چار شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سی آر پی ایف کے ترجمان دلیپ امبیش نے پیر کے روز بتایا کہ شوپیان کے علاقے مانیہل  بتپورہ میں کل رات شروع ہونے والے اس انکاونٹر میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ انکاونٹر میں سیکورٹی فورسز کے ایک جوان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ 

مقتول عسکریت پسندوں کی شناخت بٹپورہ شوپیاں کے رہائشی عامر شفیع ، رئیس آہ بھٹ ، عاقب ملک اور الطاف احمد وانی کے طور پر ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق عامر، رئیس اور عاقب ملک نے دہشت گردوں کے گروپ میں چند ماہ قبل شمولیت اختیار کی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے مانیہل بتپورہ میں محاصرے کے تحت سرچ آپریشن کیا گیا۔ اتوار کی صبح 9.30 بجے کے لگ بھگ ، جیسے ہی مانیہل بتپورہ امام صاحب کے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملی ، فوج کے 34 راشٹریہ رائفلز ، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی 178 ویں بٹالین کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

 سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے گھر گھر جاکر سرچ آپریشن شروع کیا۔ اسی دوران شدت پسندوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے مابین مقابلہ شروع ہوا۔ اس تصادم کی وجہ سے ، ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں۔ 

Recommended