گو ائر نے کی سری نگر سے پہلی شبانہ پرواز کےساتھ تاریخ رقم کی
سری نگر، 21مارچ (انڈیا نیرٹیو)
گو ائر(GoAir)نے جمعہ کو سرینگر اور دلی کے درمیان پہلی شبانہ پرواز چلاکر بھارتی ہوا بازی کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ نمائندے کے مطابق مسافروں نے گو ائر کی پروازG8 7007میں رات7 بج کر35منٹ پر اپنی نوعیت کے بہترینA320neoطیارے میں اڑان کا لطف اٹھایا۔گو ائر روز انہ کی بنیاد پر سری نگر سے پرواز چلائے گی جو رات 8بج کر30منٹپر روانہ ہوا کرے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گو ائر ہی ایسی پہلی فضائی کمپنی تھی جس نے صبح کے وقت سری نگر ہوائی اڈے سے پروازوں کا آغاز کیا تھا۔اس کامیابی پر گو ائر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر کوشک کھونا نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا”مجھے سری نگر سے دلی کے لیے پہلی شبانہ پروازکو سری نگر کے اجتماعی حوصلے کو وقف کرنے میں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے،گو ائر سری نگر اور دیگر مقامات کے درمیان روزانہ پروازوں میں اضافہ کرکے مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر اور لداخ میں اپنا نیٹ ورک مزید مضبوط بنارہی ہے، میں اس موقعے پر ہوا بازی کی وزارت، ڈائریکٹر جنرل سیول ایویشن، بی سی اے ایس، حکومت جموں کشمیر، سرینگر ائر پورٹ اتھارٹیز، سی آئی ایس ایف، سی آر پی ایف اور اس عمل میں شامل گو ائر کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں“۔
مسٹر کھونا نے جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے گو ائر کے عزم واستقلال کا بھی اعادہ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ گو ائر ایسی واحد ائر لائن تھی جس نے رَن وے کی مرمت کی وجہ سے سری نگر ائر پورٹ طویل عرصے تک بند رہنے کے دوران اونتی پورہ میں ائر فورس کے ائر پورٹ سے روازنہ پروازیں چلائیں، گو ائر واحد ائر لائن تھی جس نے اُس وقت سری نگر کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑے رکھا۔سرینگر سے پہلی شبانہ پرواز کی اڑان کے ساتھ نئی صبح کا آغاز ہوا ہے اور گو ائر کو ملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے سری نگر، جموں اور لیہہ تک زیادہ سے زیادہ روابط فراہم کرنے پر فخر ہے۔
گو ائر سری نگر کے عوام اور یہاں آنے والے سیاحوں کو نقل و حرکت کے زیادہ سے زیادہ مواقع اور اپنے سفر کی منصوبہ بندی کی آزادی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دلی، ممبئی اور دیگر بڑے ہوائی اڈوں تک ایک ہی دن میں واپسی کی سہولیات فراہم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔گو ائر مسافروں کو اپنے طیاروں میں محفوظ اور بے جوڑ آن بورڈ تجربات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی کیوں کہ کمپنی تمام مقامات تک اپنی پروازوں میں حفاظت اور صاف صفائی کی اعلیٰ ترین سطح برقرار رکھتی ہے۔