Urdu News

جموں و کشمیر سرکار نے، پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے مستفیدین کے لیے 2 لاکھ روپے تک کے، بغیر سود کے قرض کی منظوری دی

جموں و کشمیر سرکار نے معاشیطور پر کمزور طبقے کے شہری بے گھر افراد کے لئے 2 لاکھ روپے تک کا، بغیر سود والا قرضفراہم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری مستفیدین کے لیے تعمیرBLCکے حصے کے طور پر، پردھان منتری آواس یوجنا شہریPMAY-Uکے تحت دی گئی ہے۔

جموں وکشمیرانتظامیہ کونسل کی میٹنگ، لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا کی قیادت میں منعقدکی گئی تھی، جس میں ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے محکمے کی اِس تجویز کو منظوری دی گئی۔PMAY-U کےBLCحصے کے تحت کچھ مستفیدین کو، قرض کی ادائیگی میں پریشانی ہو رہی تھی، کیوں کہ اِن کا تعلق اقتصادی طور پر کمزور طبقے سے ہے، جس کے نتیجے میں مکانات کی تعمیر، مقررہوقت کے مطابق نہیں ہو رہی تھی۔

 لہذا اِس اسکیم کے مستفیدین نے مدد میں اضافے کا مطالبہکیا تاکہ مشن کی مقررہ تاریخ کے اندر-اندر وہ اپنے مکانات مکمل کر سکیں۔ مستفیدین کومالی وسائل اکٹھا کرنے میں درپیش مشکلات کے پیش نظر حکومت نے ابھی اہل افراد کو،  سود میں سبسڈی فراہم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

 بغیرسود والا یہ قرض ایک لاکھ 66 ہزار روپے سے زیادہ کی مالی مدد کے علاوہ ہوگا، جو PMAY-U کے تحت مستفیدین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ اب لوگ اپنے گھروں کی تعمیر کیلئے3 لاکھ 66 ہزار روپے تک کا قرض لے سکیں گے۔ فی الحال اِس اسکیم سے  41 ہزار 992 افرادہ کو فائدہ پہنچے گا

Recommended