Urdu News

گجرات یونیورسٹی: مسلم طالبہ نے سنسکرت میں پی ایچ ڈی کی

گجرات یونیورسٹی: مسلم طالبہ نے سنسکرت میں پی ایچ ڈی کی

گجرات یونیورسٹی: مسلم طالبہ نے سنسکرت میں پی ایچ ڈی کی

احمد آباد ، 04 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ابھی تک کسی بھی مسلم طالب علم نے گجرات یونیورسٹی کے شعبہ سنسکرت میں پی ایچ ڈی نہیں کی تھی، لیکن سلمیٰ قریشی نے سنسکرت کے ساتھ پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی مسلم طالبہ بن گئی ہیں۔ انہوں نے پرانوں میں بیان کردہ تدریسی طریقہ پر سنسکرت میں اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔

یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور گائیڈ اتل انگر نے بتایا کہ سنسکرت کا محکمہ 1964 سے کام کر رہا ہے۔ سلمیٰ قریشی کے علاوہ آج تک کسی بھی مسلم طالب علم نے اس مضمون میں پی ایچ ڈی کے لیے داخلہ نہیں لیا ہے۔

گجرات کی صرف ایک مسلم خاتون نے سوراشٹر یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ہے۔ جہاں ایک جانب سب سے قدیم ہندوستانی زبان سنسکرت کی اہمیت کم ہوتی جارہی ہے ، دوسری طرف ، امریلی ضلع کی ایک مسلم طالبہ نے یہ ریسرچ کیا ہے ، جو فخر کی بات ہے۔

سلمیٰ قریشی نے کہا’مجھے پہلے سے ہی گیتا ، پرانا ، شاسترا پڑھنے کا شوق تھا ۔اس لیے میں نے اس موضوع میں پی ایچ ڈی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس کے علاوہ ، انہوں نے ویدوں اور پرانوں میں تجویز کردہ تدریسی طریقہ کو بھی ترجیح دی۔اس کے لیےانہوں نے یہی مضمون لیا۔سلمیٰ نے کہا کہ’ میں مستقبل میں سنسکرت میں پروفیسر بننا چاہتی ہوں۔‘

Recommended