دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباءکے امتحانات کی فیس معاف کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

۔دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روزاس سیشن میں دسویں اور بارہویں کے طلباء کے امتحانات فیس معاف کرنے کا مطالبہ کرنے وا لی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ یہ درخواست این جی او سوشل جورسٹ کی جانب سے ایڈوکیٹ اشوک اگروال کے ذریعہ دائر کی گئی ہے۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی سربراہی والی بنچ اب اس درخواست کی 28 ستمبر کو سماعت کرے گی ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کورونا بحران اور لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے والدین کی آمدنی یا تو ختم ہوچکی ہے یا بہت کم ہوگئی ہے۔ والدین کو دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سرکاری اور نجی اسکولوں میں اپنے بچوں کو پڑھانے کے لئے بھیجنے والے والدین پر کورونا کی زبردست مار پڑی ہے۔ وہ پرائیویٹ اسکولوں کی فیس بھی جمع نہیں کر پارہے ہیں۔ سب سے خراب صورتحال ان والدین کی ہے جو اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں پڑھنے کے لئے بھیجتے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر والدین اپنی ملازمت سے محروم ہوگئے ہیں یا وہ ازسر نوروزگار حاصل کررہے ہیں۔ ان والدین کے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ اپنے بچوں کی دسویں اور بارہویں کے امتحانات فیس سی بی ایس سی کو ادا کرسکیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت حکومت کویہ ہدایت دے کہ وہ دسویں اور بارہویں جماعت میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباءکے امتحانات کی فیس ادا کرے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سیشن 2018-19 تک سی بی ایس ای کی امتحانات کی فیس بہت کمہوتی تھی لیکن 2019-20 سے اس میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔