Reputed Technical Institutes
آئی آئی ٹی ، این آئی ٹی اور اے آئی سی ٹی ای سے تسلیم شدہ دیگر انجیئرنگ کالجوں سمیت ملک بھر کے معروف تکنیکی ادارے ، بہترین نتائج کی امید کے ساتھ رضاکارانہ بنیاد پر قومی شاہراہوں کے اپنے نزدیکی حصوں کو اپنانے کے لئے ہندستانی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کے ساتھ تعاون کریں گے۔ قومی شاہراہ کے اپنائے گئے نزدیکی حصوں کا استعمال فیکلٹی، تحقیق کاروں کے لئے مطالعہ کے علاقوں کے طور پر اور صنعت میں جدید ترین رجحانوں سے اداروں کے طلبا کو متعارف کرانے کے لئے کیا جائے گا۔
<h4> ملک بھر کے معروف تکنیکی ادارے</h4>
ان پہلوں سے امید ہے کہ اداروں اور صنعت کے درمیان ایک تال میل بنے گا . جیساکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ تصور کیا گیاہے ۔ اس قومی شاہراہ پروجیکٹوں پر سول/شاہراہوں کی انجینئرنگ کے میدان میں متعلقہ مہارت . کی تشہیر کے لئے اداروں اور این ایچ آئی کے درمیان باہمی تعاون بھی ہوگا۔
<h4>قومی شاہراہ کے اپنائے گئے حصوں کی حفاظت</h4>
اس پہل کے تحت شراکت دار ادارے قومی شاہراہ کے اپنائے گئے. حصوں کی حفاظت، دیکھ بھال، گاڑیوں کی آسان آمدورفت کی سہولت . بھیڑبھاڑکی ضرورت کو کم کرنے اور نئی تکنیکوں وغیرہ کے استعمال میں سدھار کے ممکنات کا مطالعہ کریں گے. اور غور و خوض کے لئے این ایچ اے آئی کو مناسب مشورہ بھی دیں گے۔ یہ ادارے نئے پروجیکٹوں کے تصور ، ڈیزائن اور پروجیٹ کی تیاری کے دوران این ایچ اے آئی کے ساتھ تعلق رکھیں گے. اور بہتر سماجی اقتصادی نتیجوں کے لئے قومی شاہراہ کے اپنائے گئے. نزدیکی حصوں کی آب و ہوا ، زمین کی شکل اور وسائل کی صلاحیت پر. اپنی خصوصی تجربے کے بنیاد پر متعلقہ معیارات اور اختراعات کا مشورہ دیں گے۔
<h4>مقامی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر</h4>
یہ پہل طلبا برادری میں مقامی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تعاون کا جذبے بھی پیدا کرے گی۔ این ایچ اے آئی ہر سال ان اداروں کے 20 یو جی اور 20 پی جی طلبا کو انٹرن شپ کی سہولت کی پیش کش کرے گا۔ انٹرن شپ کی مدت ایک سال میں فی طالب علم دو ماہ ہوگی۔ انٹرن شپ کے دوران گریجویٹ طالب علموں کو 8 ہزار روپے اور پوسٹ گریجویٹ طلبا کو 15 ہزار روپے ہر ماہ دیئے جائیں گے۔
Reputed Technical Institutes.