Urdu News

خودکفیل ہندوستان مہم کے تیسرے مرحلے میں وزیر خزانہ نے 12 نئے اعلانات کیے

Finance Minister خودکفیل ہندوستان مہم کے تیسرے مرحلے میں وزیر خزانہ   نے 12 نئے اعلانات کیے

۔ خود کفیل ہندوستان مہم کے تیسرے مرحلے کے لئے 265080 کروڑ روپئے کا اعلان

Twelve New Announcement ۔سیتارمن نے کہا ، ملکی معیشت میں تیزی سے ہو رہی ہے ریکوری

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے دیوالی سے قبل دھنتیرس کے موقع پر 12 نئے اعلانات کیے ہیں۔ سیتارمن نے جمعرات کے روز خودکفیل ہندوستان مہم کے تیسرے مرحلے کے تحت 265080 کروڑ روپے مالیت کے 12 تجاویز پیش کیں جو جی ڈی پی کا 15 فیصد ہے۔ نرملا سیتارامن نے مہم کے تیسرے مرحلے کے تحت اسکیموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ، جس سے ملازم اور روزگار دینے والے ، دونوں کو فائدہ ہوگا۔

سیتارمن نے کووڈ۔19 کی ویکسین کی تحقیق اور ترقی کے لئے 900 کروڑ روپے کی فراہمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم کووڈ سیکورٹی مشن کے تحت محکمہ بائیوٹیکنالوجی کو دی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اثاثوں اور صنعتی اخراجات کے لئے 10200 کروڑ روپے اضافی دیئے جائیں گے۔ اس سے دفاعی Atmanirbhar Bharat سازو سامان تیار کرنے والی گھریلو کمپنیوں کے ساتھ گرین انرجی کمپنیوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پروجیکٹ ایکسپورٹ میں اضافے کے لئے ایکزیم بینک کو لائن آف کریڈٹ کے طور پر 3000 کروڑ روپئے دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پردھان منتری غریب کلیان روزگار یوجنا کے لئے 10 ہزار کروڑ روپے کی علیحدہ فراہمی کی گئی ہے۔ اس سے دیہی معیشت کو فروغ ملے گا۔ کھاد کے لئے بھی 65 ہزار کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس سے 14 کروڑ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھاد کی کھپت 2019-20 کے مقابلہ میں 17.8 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ این آئی آئی ایف کے ڈیٹ پلیٹ فارم میں بطور ایکویٹی 6000 کروڑ روپئے سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔

سیتارمن نے ڈویلپرز اور گھر خریداروں کو انکم ٹیکس میں راحتدینے کا اعلان کیا۔ اس فیصلے سے رئیل اسٹیٹ کوبوسٹ اپ اور درمیانی طبقے کو راحت ملے گی۔ اس اعلان میں سرکل ریٹ اور ایگریمنٹ ویلیومیں موجو دہ فرق کو 10فیصد سے بڑھا کر20فیصد کرنے کا اعلان بھی وزیر خزانہ نے کیا۔ ساتھ ہی تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں مصروف کمپنیوں کو اثاثوں اور بینک گارنٹی میں راحت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پرفارمنس سیکورٹی کو کم کرکے تین فیصد کردیا گیا ہے۔ اس سے ٹھیکیداروں کو راحت ملے گی ۔

وزیر خزانہ نے پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے لئے 18000 کروڑ روپے کی اضافی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے ملک کے غریبوں کو فائدہ ہوگا اور 78 لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے بازارمیں مانگ پیدا ہوگی اور غریبوں کو ٹھوس پکا مکان ملے گا۔ سیتارمن نے روزگار میں اضافے کے لئے خودکفیل بھارت روزگار یوجنا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم سے منظم شعبے میں ملازمت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ان لوگوں کو فائدہ ہوگا جن کی تنخواہ 15000 روپے سے کم ہے یا جو پہلے ای پی ایف او سے نہیں جڑے تھے یا جن کی ملازمت 01 مارچ سے 30 ستمبر کے درمیان چلی گئی تھی۔ یہ اسکیم یکم اکتوبر 2020 ءسے نافذ ہوگی اور 30 جون 2021 ءتک نافذ رہے گی۔ اس اسکیم کا فائدہ رجسٹرڈ ای پی ایف او انسٹی ٹیوٹ سے جڑنے والے ملازمین کوملے گا۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا ، "میں کچھ نئے اقدامات کا اعلان کرنے جارہی ہوں۔ آپ انہیں اسٹیمولس پیکیجز کہہسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت تیزی سے پٹری پر لوٹ رہی ہے۔ سیتارمن نے کہا کہ کووڈ۔19 کے فعال معاملات میں کمی آئی ہے۔ جی ایس ٹی کی وصولی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر ماہ میں سالانہ بنیا د پر 10 کافیصد اضافہ ہوا ہے۔بینک کریڈٹ میں بھی 23 اکتوبر تک 5.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی ریکارڈ عروج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خودکفیل ہندوستان مہم کے پہلے مرحلے کی اچھی کارکردگی رہی ہے۔ 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستیںنیشنل کارڈ پورٹیبلٹی کے تحت ہیں ، جس سے 68.6 کروڑ افراد مستفید ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ پی ایم سوانیدھی یوجنا کے تحت 1373.33 کروڑ روپئے کے 13.78 قرضوں کو مختص کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایمرجنسی کریڈٹ لائن اسکیم کے تحت 61 لاکھ قرض داروں کو 2.05 لاکھ کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی ہے ، جس میں اب تک کل 1.52 لاکھ کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ اس سے صنعتوں کو اضافی کاروباری سرمایہ ملا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ خودکفیل بھارت مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت حکومت نے ملازمین کے لئے ایل ٹی سی واو¿چر اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ اس میں بھی بہتر ترقی ہو رہی ہے۔ حکومت نے ٹیکس دہندگان کو 132800 کروڑ روپے سے زیادہ کا انکم ٹیکس ریفنڈ دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بینکوں نے 157.44 لاکھ کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ جاری کیے ہیں۔ اسے دو مراحل میں 143262 کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے متسیہ سمپدا کے تحت 1681 کروڑ روپئے مختص کیے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، نابارڈ کے توسط سے 25 ہزار کروڑ روپے کا ورکنگ سرمایہ الاٹ کیا گیا ہے۔

سیتارمن نے کہا کہ خود کفیل ہندوستھان مہم کے تحت ون نیشن ون راشن کارڈشروع کیا گیا تھا۔ اس کو 01 ستمبر سے 28 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں نے نافذ کر دیاہے۔ یعنی اب ملک کے کسی بھی جگہ مزدور کسی بھی جگہ سے راشن لے سکتے ہیں۔ سیتارمن نے بتایا کہ اسٹریٹ وینڈرس کے لئے اب تک 13.8 لاکھ قرض منظور کیے جاچکے ہیں۔ان سب پر مجموعی طور پر تقریبا 13 13 کروڑ کا قرض تقسیم کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کووڈ۔ 19 کے وبا سے ملکی معیشت میں اب مضبوط ریکوری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے آثارکئی شعبوں کے اکتوبر کے مہینے کے نتائج اورکھپت سے ظاہر ہو رہے ہیں۔ سیتارمن نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ہندوستان کی جی ڈی پی کے تخمینے میں بہتری دکھائی ہے۔

سیتارمن نے کہا کہ موڈیز نے سال 2020 میں ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی نمو اپنے پہلے کے اندازے سے بڑھا کر 8-8 فیصد کردیا ہے۔ ساتھ ہی ایجنسی نے سال 2021 کے لئے ملک کی جی ڈی پی نمو کا تخمینہ 8.1 فیصد سے بڑھا کر 8.6 فیصد کردیا ہے ، جو معیشت کے لئے بہتر علامت ہے۔ر

Recommended