دنیا کے کمپیوٹر گیم مارکیٹ میں بھارت سر فہرست

India tops the world in computer game market

نئی دہلی ، 90 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

دنیا کی سب سے کم عمر آبادی والا ملک بھارت ، دنیا کے سب سے زیادہ گیمنگ مارکیٹوں میں شامل ہو گیا ہے۔ بھارت میں زیادہ تر افراد ویڈیو گیم ڈاون لوڈ کر رہے ہیں، یا ان کی آن لائن خریداری کر رہے ہیں۔

ویسٹرن ڈیجیٹل کی ’نیکسٹ جین گیمرس‘ریسرچ کے پہلے مرحلے میں اس کا انکشاف ہوا ہے۔ کمپیوٹر گیمنگ کی دل چسپی میں اضافے کا بنیادی عنصر جوش و خروش ، تفریح اورنئے چیلنج ہیں ، لیکن آدھے سے زیادہ لوگوں (57 فیصد) کا کہنا ہے کہ دھیمی اسٹوریج کی وجہ سے بنیادی طور پرکمپیوٹ گیم متاثر ہوتے ہیں۔

کمپیوٹر گیم کی خصوصیات

سروے کرنے والے زیادہ تر لوگوں نے گیم لوڈنگ (51 فیصد) اور بینڈوتھ (51 فیصد) میں بنیادی پریشانیوں کا ذکر کیا۔ اگرچہ سست اسٹوریج فاسٹ گیم لوڈنگ کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے، تاہم گیمرز کا خیال ہے کہ گیمنگ کے مجموعی تجربے میں ریم (52 فیصد) ، گرافکس کارڈ (43 فیصد) اور پروسیسر (41 فیصد) بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

کمپیوٹر گیم آسانیاں اور طریقۂ کار

ویسٹرن ڈیجیٹل کمپنی کےبھارمیں ڈائریکٹرخالد وانی کے مطابق گیمنگ کا شعبہ، تزئین و ترقی کے بعد اور زیادہ دل چسپ گیمنگ کا منتظر ہے ۔ اس کے علاوہ گیمرس کو نیٹ کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے، جس کا بھارت میں ابھی فقدان ہے۔

India tops the world in computer game market