جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جدید زبان میں دو ہفتوں کا آن لائن ریفریشر کورس شروع کیا

<div class="col-lg-4 col-md-4 col-sm-4 col-xs-12"></div>
<div class="col-lg-12 col-md-12 col-sm-12 col-xs-12">
<h3>جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جدید زبان میں دو ہفتوں کا آن لائن ریفریشر کورس شروع کیا</h3>
<div>یونیورسٹی کے مختلف شعبوں جیسے عربی ، انگریزی ، ہندی ، سنسکرت ، فارسی اور اردو کے اشتراک یو جی سی-ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سینٹر (یو جی سی-ایچ آر ڈی سی) ، جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) نے اپنے دو ہفتوں کے آن لائن ریفریشر کورس کا آغاز کیا 23 اکتوبر 2020 سے جدید زبان میں۔ ملک کے مختلف جگہوں سے اس ورک شاپ مین عربی ، انگریزی ، ہندی ، اردو ، فارسی ، سنسکرت ، بوڈو ، آسامی ، تمل ، ملیالم وغیرہ جیسی زبانوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 100 مندوبین شریک ہوئے۔
اس میں پروفیسر انیس الرحمن ڈائریکٹر ، یو جی سی-ایچ آر ڈی سی ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ، پروفیسر نجمہ اختر ، وائس چانسلر ، جامرہ ملیہ اسلامیہ، پدم شری شمس الرحمن فرقی ، پروفیسر اسد الدین، پروفیسر انیس الرحمن وغیرہ نے شرکت کی۔ اپنے افتتاحی خطاب کے دوران پروفیسر نجمہ اختر نے شرکاءکے لئے لینگویج ریفریشر کورس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباءکے کیریئر کی تشکیل اور ملک کے تعلیمی اداروں کو نئی بلندیوں پر لانے میں اساتذہ کے اہم کردار پر گفتگو کی۔
شمس الرحمن فاروقی ، مشہور شاعر اور نقاد نے جامعہ کی ترقی میں وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کے متحرک کردار کو سراہا۔ اپنے خطاب میں ، انہوں نے زبانوں کے مختلف پہلوو¿ں کے بارے میں بات کی۔پروگرام کے کوآرڈینیٹرز ڈاکٹر فوزان احمد ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ، شعبہ عربی اور ڈاکٹر ابھے کمار شینڈیلیہ ، اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ سنسکرت نے کورس کا خاکہ پیش کیا اور شرکا کو پروگرام کی تفصیلات بتائیں۔پروفیسر محمد اسد الدین ، ڈین ، فیکلٹی آف ہیومنٹی اینڈ لینگویجس نے صدارت کے فرائض انجام دیئے جس میں انہوں نے شمس الرحمان فاروقی کی فصاحت آمیز گفتگو کو سراہا اور زبانوں کی باہمی تال میل کی ضرورت اور مطابقت پر بھی روشنی ڈالی۔افتتاحی تقریب ڈاکٹر ایس عذرا خورشید کے کلمات تشکر کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔</div>
</div>.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago