مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں سرحدی سیکورٹی فورس، BSFکے چوکس فوجیوں نے آج صبح سامبھا ضلع میں ہتھیار اور گولی بارود برآمد کیے ہیں جو پاکستانی ڈرون سے مار گرائے گئے تھے۔
یہ ہتھیار ایک پالی تھِن کے پیکٹ میں لپٹے ہوئے ہیں اور انہیں سامبھا علاقے کی سرحدی چوکی Regalکے قریب برآمد کیا گیا ہے۔ اِن میں ایک AK-47رائفل، ایک میگزین، ایک نو ایم ایم کا پستول، ایک پستول کی میگزین، پستول کی 15 گولیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
پلوامہ اور شوپیاں کے تین گاو ں میں دہشت گردوں کی تلاش جاری
سیکورٹی فورسز نے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کے تین دیہاتوں میں دہشت گردوں کے لیے سرچ آپریشن کیا ہے۔ فی الحال سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے گاو ں جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا ہے۔
جمعہ کی سہ پہر کو پولیس کو پلوامہ ضلع کی تحصیل ترال کے تحت واقع ستورا اور پانی گاوں میں اپنے خفیہ ذرائع سے عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ٹھوس اطلاع موصول ہوئی۔ موصولہ اطلاع کی بنیاد پر ، آرمی نیشنل رائفل اور سی آر پی ایف اور مقامی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے دونوں دیہات کا محاصرہ کرنے کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ، سیکورٹی فورسز گاوں کے ہر ایک مکان کی تلاشی لے رہی ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دہشت گرد یہاں ایک مکان میں چھپے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ، ضلع شوپیاں کے علاقے اونیرا میں شدت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مضبوط اطلاعات موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران سرچ ڈاگ اور ڈرون کے ذریعہ بھی تلاش کی جارہی ہے۔ تینوں دیہات میں سرچ آپریشن دیر رات تک جاری رہی ۔