Urdu News

جموں و کشمیر: بورڈآف اسکول ایجوکیشن کی خصوصی کارروائی

کئی نامی گرامی پرائیویٹ اسکولوں کے رجسٹریشن معطل

سری نگر، 04جولائی (انڈیا نیرٹیو)

بورڈآف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے فیس فیکزیشن کمیٹی کی جانب سے واضح کئے گئے قوائدو ضوابط کی خلاف ورزی کے پاداش میں سات نامی گرامی پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے پرائیویٹ اسکولوں کوہدایت کی کہ اسکولوں میں کام کاج شروع کرنے سے پہلے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن سے این او سی حاصل کریں۔

والدین کی جانب سے کئی نامی گرامی اسکولوں کی جانب سے من مانیوں بے ضابطگیوں کا الزام لگانے کے بعد ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن کشمیر نے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت میں زیرتعلیم طلاب کوداخلہ دلانے کی آڑ میں ان سے اضافی رقومات وصول کرنے کی پاداش میں سات اسکولوں کی رجسٹریشن فی الحال معطل رکھنے کے احکامات صادرکرتے ہوئے ان نامی گرامی اسکولوں کوہدایت کی کہ وہ اسکولوں میں کام کاج دوبارہ شروع کرنے سے پہلے بورڈآف اسکول ایجوکیشن سے باضابطہ طور پراین اوسی حاصل کریں۔ بصورت دیگرانہیں اسکولوں میں درس وتدریس جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مذکورہ نامی گرامی پرائیویٹ اسکولوں میں زیرتعلیم طلاب کے والدین کافی عرصے سے یہ الزام لگارہے ہے کہ ا ن اسکولوں کی انتظامیہ من مانیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور فیس فیکزیشن کمیٹی کی جانب سے جوقوائد وضوابط واضح کئے گئے انہیں عمل میں نہیں لارہیں۔

ڈائریکٹراسکو ل ایجوکیشن کشمیرنے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے سات اسکولوں کی رجسٹریشن فی الحال معطل رکھنے کے احکامات صادرکئے جس پرزیرتعلیم طلاب کے والدین نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ معاملے کوحل کرنے کے لیے اور ان پرائیویٹ اسکولوں کوقوائدو ضوابط کے تحت اپنی اخدمات انجام دینے کے لئے مجبور کیاجانا چاہئے تاکہ والدین آئیندہ پریشانیوں کاشکار نہ ہوسکے۔

Recommended