جموں و کشمیر :گلمرگ میں سب سے اونچا قومی پرچم نصب کیا گیا

دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں جموں وکشمیر کی تاریخ میں جموں وکشمیر یوٹی کا سب سے اونچا قومی پرچم نصب کیاگیا۔ اس قومی پرچم کی اونچائی سو فٹ لمبا ہے۔یہ کام گلمرگ میں تعینات انڈین آرمی کی جانب سے کیاگیا۔ اس قومی پرچم کا افتتاح مہمان خصوصی جنرل کمانڈنگ ان چیف ناردرن کمانڈ کے لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے کیا۔ اس موقع پر جموں وکشمیر کے سابق فوجی مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود رہے۔ افتتاحی تقریب پر سیول انتظامیہ کے اعلی افسران،جموں وکشمیر پولیس نارتھ کشمیر ڈی آئی جی اور فوج کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔ تقریب میں جموں وکشمیر کے سابق فوجیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر مقامی نوجوانوں نے کافی تعداد میں شرکت کی ۔پرچم کشائی پران نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ سماجی کارکن ایڈوکیٹ حامد نے نیوز18اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ستہر سالوں سے یہاں کے سیاست دانوں نے حالات کو انتہائی خراب کرکے رکھ دئیے تھے۔یہاں کے نوجوانوں کو ملی ٹینسی کی جانب دھکیل دیا۔ انہوں نے کہاکہ آج کادن کشمیریوں کے لئے خوشی کادن ہے۔سماجی کارکن عابد سلام نے قومی پرچم کشائی پر خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ سیاحوں کو یہاں زیادہ سے زیادہ آنا چاہے۔

کشمیر میں فوج کی طرف سے ایسا قدم دفعہ تین سو ستہر کی منسوخی کے بعد اٹھایا گیا۔ یہاں کے نوجوان نےاس اقدام کی ستائش کی اور انہوں نے سیاحوں کو کشمیر آنے کی دعوت دی ۔افتتاحی تقریب پر جنرل کمانڈنگ ان چیف ناردرن کمانڈ کے لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے کہاکہ کشمیر اب بدل رہاہے یہاں کے لوگوں کے ذہن بھی تبدیل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے دنیا میں اگر کہی پر جنت ہے وہ کشمیر ہے۔انہوں نے کشمیری نوجوانوں کی بھی تعریف کی۔تقریب میں اسکول بچوں نے بھی شرکت کی ۔ا ن بچوں نے قومی پرچم کے مناظر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ ایک طالبہ نے کہاکہ آج انہیں کافی خوشی ہوئی۔کیونکہ پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ فوج کے اعلی افسران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔ جس سے انہیں سیکھنے کاموقع ملا۔رواں سال کے اپریل کے مہینے میں اس قومی پرچم کو نصب کرنے کے لیے کام شروع کیاگیاتھا۔

اس کام کی نگرانی فوج کے اعلی افسران کررہے تھے۔گلمرگ میں یہ قومی پرچم اس جگہ نصب کیاگیا۔جہاں گلمرگ گنڈولہ سے لیکر آس پاس کے تمام اونچے پہاڑوں سے سیاحوں کی نظر اس قومی پرچم پر پڑے گی۔ اس قومی پرچم کے نصب کرنے سے سیاحت کو بھی کافی فائدہ ہوگا۔ اور سیاحوں کے لئے توجہ کا مرکز بن جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago