Urdu News

موسم سرما کے کھیلو انڈیا قومی کھیل مقابلوں میں جموں و کشمیر تمغے جیتنے میں سرفہرست

موسم سرما کے کھیلو انڈیا قومی کھیل مقابلوں میں جموں و کشمیر تمغے جیتنے میں سرفہرست


موسم سرما کے کھیلو انڈیا قومی کھیل مقابلوں میں جموں و کشمیر تمغے جیتنے میں سرفہرست

موسم سرما کے کھیلو انڈیا قومی کھیل مقابلوں میں جموں و کشمیر تمغے جیتنے میں سرفہرست رہا۔ یہ کھیل مقابلے کَل بارہمولہ ضلع میں گُلمرگ کے مقام پر ختم ہوگئے۔ 

مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں وکشمیر نے سونے کے گیارہ، چاندی کے 18 اور کانسے کے پانچ تمغے جیتے جب کہ کرناٹک سونے کے پانچ اور کانسے کے چار تمغے جیت کر دوسرے مقام پر رہا۔ مہاراشٹر کو سونے کے تین، چاندی کے تین اور کانسے کے دو تمغے ملے اور وہ تیسری پوزیشن پر رہا۔

اتراکھنڈ چوتھے اور ہماچل پردیش پانچویں مقام پر رہا۔ 27 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ایک ہزار 200 سے زیادہ کھلاڑیوں نے اِس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔

سری نگرمیں فوج کے جونیئرافسرنے کی خودکشی

سری نگر کے کھٹموعہ علاقے میں تعینات ایک جونیئر فوجی افسرنے بدھ کواپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔معلوم ہو کہ سری نگرکے مضافات میں واقع علاقہ کھٹموعہ میں قائم فوج کے ایک کیمپ میں بدھ کی جب گولیاں چلنے کی آوازسنائی دی توسبھی افسراوراہلکار چوکناہوگئے۔تاہم انہوں نے دیکھاکہ فوج کاایک جونیئر افسرخون میں لت پت پڑا ہے،ساتھی فوجیوں نے اُس کواسپتال منتقل کیاجہاں ڈاکٹروں نے اُسکو مردہ قرار دے دیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فوج کی5231-اے ایس سی بٹالین کے لیفٹنٹ کرنل سندیپ بھگت سنگھ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پراپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔تاہم جونیئرافسرسندیپ بھگت سنگھ کی خود کشی کی وجوہات جاننے کے لیےپولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Recommended