Urdu News

طلبہ کے لیے 21سے پھر کھلے گاجے این یو کیمپس

طلبہ کے لیے 21سے پھر کھلے گاجے این یو کیمپس

طلبہ کے لیے 21سے پھر کھلے گاجے این یو کیمپس

دہلی کے باہر سے آنے والے طلبہ کے لیے ایک ہفتے کی سیلف کوارنٹائن لازمی

نئی دہلی ، 20 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

جے این یو کے وائس چانسلر ایم جگدیش کمار نے ہفتے کے روز کہا کہ ہم کورونا کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے طلباکے لیے مرحلہ وار یونیورسٹی کھول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ طلبا کو کیمپس لانا چاہتے ہیں لیکن کیمپس کو بھی محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ وہ کیمپس میں طلبا کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

جے این یو کے رجسٹرار ڈاکٹر پرمود کمار

جے این یو کے رجسٹرار ڈاکٹر پرمود کمار نے آج چوتھے مرحلے کیمپس واپسی کے عمل کے لیے نوٹس جاری کر کے کہا کہ دیویانگ (پی ڈبلیو ڈی) زمرے کے پی ایچ ڈی سائنس کے طلبہ کو تمام سائنس اسکول مراکزیا خصوصی سینٹر ( ڈے اسکالر اور ہاسٹلروں) جنہیں ورکشاپ میں داخلہ کی ضرورت ہوتی ہے کو کیمپس میں داخلہ کی اجازت دی جاتی ہے ۔

حالاں کہ انہیں یونیور سٹی کیمپس میں پھر سے آنے کے لیے کچھ رہنما ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رہنما ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ جے این یو انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے بعد

قابل ذکر ہے کہ جے این یو انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے بعد 2 نومبر سے یونیورسٹی کو طلباکے لیے کھولنے کے لیے پہلے مرحلے کے تحت لیبارٹریز کھول دی تھیں۔

اس کے بعد دوسرے مرحلے میں 16نومبر کو ریسرچ طلباکے لیے ہاسٹلز کھولے گئے تھے۔ تیسرے مرحلے میں 2 دسمبر کو یونیورسٹی کو ایم فل فائنل ایئر کے طلبا اور ایم ٹیک طلباکے لیے کھول دیا گیا تھا جنہیں 31 دسمبر سے پہلے اپنا مقالہ جمع کروانا ہے۔طلبا کو ان ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

JNU campus will again open for Students

Recommended