Urdu News

مشن گگن یان: چاروں ہندوستانی خلابازروس سے تربیت کے بعدواپس

مشن گگن یان: چاروں ہندوستانی خلابازروس سے تربیت کے بعدواپس

مشن گگن یان: چاروں ہندوستانی خلابازروس سے تربیت کے بعدواپس

نئی دہلی ، 13 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

روس میں بنیادی تربیت حاصل کرنے کے بعد چار ہندوستانی خلابازبنگلور واپس آگئے ہیں۔ اب ہندوستانی فضائیہ کے چار فائٹر پائلٹ جلد ہی اسرو کے ساتھ مشن کے لئے مخصوص تربیت شروع کریں گے جو ہندوستان کے بہت سے شہروں میں ہوگی۔ اس میں ہندوستانی فضائیہ ، فوج اور بحریہ بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

فضائیہ کے 25 پائلٹوں میں سے ، چار لڑاکا پائلٹوں کو گزشتہ سال’مشن گگن یان‘ کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ انہیں خلائی سفرکی ایک سال کی تربیت کے لئے روس بھیجا گیا تھا جہاں اسرو نے ان کی تربیت کے لئے روسی تنظیم گلاوکسموس کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ تربیتی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل دمتری لاسکوتوف کا کہنا ہے کہ اب ان ہندوستانی خلابازوں کو کسی خاص حتمی امتحان کی ضرورت نہیں ہے ، کیوں کہ انہوں نے تمام امتحانات پاس کرلیےہیں۔

 اسرو کے چیئرمین کے سیون نے روس سے تربیت مکمل کرکے چار پائلٹوں کی ہندوستان واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنگلورو میں ہیں اور جلد ہی مشن سے متعلق خصوصی تربیت شروع کریں گے جو ملک کے مختلف حصوں میں ہوگی۔ سیون نے کہا کہ ان کے پاس خلابازوں کو فعال رکھنے کے لئے پرواز کا باقاعدہ شیڈول ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ’مشن گگگن یان‘ کی ہندوستانی ماڈیول سے متعلق مخصوص تربیت بنگلورو میں ہوگی ۔

Recommended