Urdu News

قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر تدریسی ای مواد کو عام فہم زبان میں تیار کرنے کا مشورہ

قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر تدریسی ای مواد کو عام فہم زبان میں تیار کرنے کا مشورہ

قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر تدریسی ای مواد کو عام فہم زبان میں تیار کرنے کا مشورہ

حیدرآباد 17۔ دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ملک کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو تدریسی مواد کے طور پر پیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

اس سے مجھے بے حد مسرت ہوئی ہے۔ طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ ای مواد سے عوام الناس بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔ طلبہ کی تدریسی ضرورتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہوئے اس ای مواد کی تیاری میں ترجمہ سے زیادہ تشریح پر توجہ دی جانی چاہیے اور اس میں عام فہم زبان کا استعمال ضروری ہے۔

اردو یونیورسٹی میں ورکشاپ سے پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پروفیسر صدیقی محمد محمود اور دیگر کے خطاب

ان خیالات کا اظہار پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج نے کل مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی یم سی) کی جانب سے قومی تعلیمی پالیسی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے ای مواد کی تیاری کے لیے منعقدہ ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس میں صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کیا۔

مانو نے طلبہ کی تدریسی ضرورتوں

مانو نے طلبہ کی تدریسی ضرورتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے آئی ایم سی کی مدد سے نئی قومی تعلیمی پالیسی پر الیکٹرانک مواد کی تیاری میں اہم پہلی کی ہے۔آئی ایم سی کے پریویو تھیٹر میں منعقدہ ورکشاپ میں پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے ای مواد کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ فی زمانہ دستیاب ذرائع ابلاغ کی وساطت سے قومی تعلیمی پالیسی کی تشہیر و تفہیم کی گئی۔

آج کا دور آن لائن تعلیم کا دور

آج کا دور آن لائن تعلیم کا دور ہے اس لحاظ سے ای مواد کی تیاری از حد ضروری ہے۔ڈاکٹر اشونی اسوسیئٹ پروفیسر، شعبہ تعلیم و تربیت نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔

تکنیکی اجلاس میں ڈاکٹر سید امان عبید، اسوسیٹ پروفیسر، نظامت فاصلاتی تعلیم نے تحریری مواد کی پیشکش سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی۔ جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر آئی ایم سی نے ویڈیو اسباق کی جزئیات سے شرکاء کو واقف کروایا۔

اس پروگرام میں جسے یونیورسٹی کے مین کیمپس اور آف کیمپس، میں آن لائن بھی پیش کیا گیا،اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دونوں اجلاس کی نظامت جناب امتیاز عالم، ریسرچ آفیسر، آئی ایم سی نے کی۔ جناب حشمت علی، آئی ایم سی کے شکریہ پر افتتاحی اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

Recommended