Urdu News

تمباکو مصنوعات کے پیکٹوں پر صحت سے متعلق نیا مخصوص انتباہ

تمباکو مصنوعات

 

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، حکومت ہند نے سبھی تمباکو مصنوعات کے لئے صحت سے متعلق نئے مخصوص انتباہ جاری کئے ہیں اور اس کے لئے سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات (پیکیجنگ اینڈ لیبلنگ) کے ضابطے 2008 میں بموجب جی ایس آر 592 (ای) مورخہ اکیس جولائی 2022 ترمیم کی ہے۔ اب ترمیم کے بعد یہ ضابطے ’’دی سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات (پیکیجنگ اینڈ لیبلنگ) تیسری ترمیم ضابطے 2022 کہلاتے ہیں۔ یہ ترمیم شدہ ضابطے یکم دسمبر 2022 سے نافذالعمل ہوں گے۔

صحت سے متعلق مخصوص وارننگ کے نئے سیٹ درج ذیل ہیں۔

(الف)۔ تصویر -1، یکم دسمبر 2022سے اپنے آغاز کے بعد بارہ مہینے کی مدت کے لئے نافذالعمل ہوگی۔

(ب)۔ تصویر-2۔ یہ صحت سے متعلق مخصوص وارننگ کی تصویر۔1 کے آغاز کی تاریخ کے بعد بارہ مہینے پورے ہونے پر نافذالعمل ہوگی۔

تصویر-2

مذکورہ نوٹیفکیشن اور 19 زبانوں میں صحت سے متعلق مخصوص وارننگوں کا سوفٹ یا قابل تحریر ورژن ، ویب سائٹwww.mohfw.gov.in اور ntcp.nhp.gov.in پر دستیاب ہے۔

درج بالا کے پیش نظر، مطلع کیا جاتا ہے کہ :

  • یکم دسمبر 2022 کے بعد مینوفیکچر کی گئی یا درآمد شدہ یا پیکٹوں میں پیک کی گئی تمباکو کی سبھی مصنوعات کو تصویر -1 کو نمایاں کرنا ہوگا۔ اور صحت سے متعلق انتباہ کے طور پر ہر پیکٹ پر تحریر کرنا ہوگا۔
  • ’’تمباکو سے تکلیف دہ موت ہوتی ہے‘‘۔ یکم دسمبر 2023 کے بعد تیار کی گئی یا درآمد کی گئی یا پیکٹوں میں یپک کی گئی تمباکو مصنوعات کو تصویر -2 کو اجاگر کرنا ہوگا۔ جن پر صحت سے متعلق وارننگ کے طور پر تحریر کرنا ہوگا۔ تمباکو استعمال کرنے والے نوجوانی میں ہی مرجاتے ہیں۔
  • سگریٹ یا کسی بھی قسم کی تمباکو مصنوعات کی مینوفیکچرنگ ، تیاری ، پیداوار ، سپلائی، درآمد یا تقسیم سے متعلق کام میں براہ راست یا بالواسطہ طو پر معروف کوئی بھی شخص یہ یقینی بنائے گا کہ سبھی قسم کی تمباکو مصنوعات کے پیکٹوں پر تجویز کردہ وارننگوں کو بالکل درست طور پر نمایاں کیا جائے۔
  • درج بالا ضوابط کی خلاف ورزی ایک قابل تعزیری جرم ہے جس کے لئے سگریٹ اور دیگر تمباکو کی پیداوار (اشتہار کی بندش اور تجارت اور کامرس ، پیداوار، سپلائی اور تقسیم کاری) قانون 2003 سے متعلق ضوابط) کے تحت ایک قابل سزا جرم ہے، جس میں قید کی سزا یا جرمانہ ہوسکتا ہے۔
  • صحت سے متعلق موجودہ مخصوص انتباہ، (تصویر-2) جیسے بموجب جی ایس آر 458 (ای) مورخہ یکم جولائی 2020 مشتہر کیا گیا ہے۔ 30 نومبر 2022 تک جاری رہے گا۔

****

Recommended