Urdu News

فائیوجی ٹیکنالوجی سے کورونا وبا میں اضافے کی خبر صرف ایک پروپیگنڈہ: حکومتِ ہند

@DoT_India

فائیوجی ٹیکنالوجی سے کورونا وبا میں اضافے کی خبر صرف ایک پروپیگنڈہ: حکومتِ ہند

فائیو جی ٹیکنالوجی کی وجہ سے کووڈ انیس وبا پھیلنے کے سلسلے میں حکومت کی تردیدکی ہے۔حکومت نے ان افواہوں کو مسترد کردیاہے کہ 5جی ٹکنالوجی کووڈ19 کے پھیلنے کا سبب ہے۔مواصلات کی وزارت نے کہا ہے کہ اس کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بہت سے گمراہ کن میسیج مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر سرکولیٹ ہورہے ہیں جن میں دعویٰ کیاگیا کہ 5جی موبائل ٹاور کی ٹسٹنگ کی وجہ سے کورونا وائرس کی دوسری لہر آئی ہے۔

 وزارت نے کہا ہے کہ یہMessages انتہائی بے ہودہ اور قطعی طور پر غلط ہیں۔ اس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں فرضی خبروں اورگمراہ کن افواہوں کے ذریعے بیوقوف نہ بنیں۔وزارت نے کہاہے کہ 5G ٹکنالوجی کو کووڈ19 عالمی وبا سے جوڑنے کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے۔ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ 5G نیٹ ورک کی ٹسٹنگ ابھی تک بھارت میں کسی بھی جگہ شروع نہیں ہوئی ہے اور یہ دعویٰ کہ 5G ٹرائلس یا نیٹ ورک کی وجہ سے بھارت میں کوروناوائرس آیاہے بے بنیاد اور صحیح نہیں ہے۔

Recommended