این آئی اے کی طرف کشمیر وادی میں کئی مقامات پر چھاپے
قومی جانچ ایجنسی نے کشمیر وادی میں کئی مقامات پر چھاپے مارکر کچھ مبینہ ملزموں کو گرفتار کیاہے۔قومی جانچ ایجنسیNIA نے آج کشمیر وادی میں کئی مقامات پر چھاپے مارے اور مختلف معاملات میں کچھ مبینہ ملزم افراد کو گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق چھاپے مارنے کی یہ کارروائی سری نگر کے نوا بازار علاقے ، اننت ناگ اور بارہمولہ میں کی گئی ۔
NIA نے جموں و کشمیر پولیس اورCRPF کے ساتھ مل کر سری نگر کے نوا بازار میں واقع دارالعلوم پر چھاپہ مارا اور تلاشی کی کارروائی کی ۔ کچھ اہم دستاویزات اور ایکLaptop وہاں سے ضبط کیا گیا اِس کے چیئرمین عدنان احمد ندوی کو مزید پوچھ تاچھ کیلئے قومی جانچ ایجنسی نے گرفتار کیا ، جوHawal کے باشندے نورالدین بھٹ کا بیٹا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دارالعلوم لکھنؤ کے دارالعلوم سے منسلک ہے ۔
اُدھر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلعے میںNIA نے جموں و کشمیر پولیس اورCRPF کے ساتھ مل کر کئی مقامات پر چھاپے مارے ۔ اِن میںPushroo Achbal ، Magray Pora Achbal اورSunsooma Achbal شامل ہیں ۔NIA نے مزید تفتیش کیلئے کچھ اہم دستاویزات اورLaptops ضبط کئے ہیں ۔