Urdu News

سری نگر میں غیر مقامی سیاح کی ہارٹ اٹیک سے موت

سری نگر میں غیر مقامی سیاح کی ہارٹ اٹیک سے موت


سری نگر میں غیر مقامی سیاح کی ہارٹ اٹیک سے موت

بمنہ میں تعینات ایس ایس بی اہلکار کی اقدام خود کشی۔بانہال میں ڈرائیور کی لاش برآمد

سری نگر

سری نگر میں ایک غیر مقامی سیاح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ہے جبکہ بمنہ میں تعینات ایک ایس ایس بی اہلکار نے اقدام خود کشی کی۔نمائندے کے مطابق سری نگرکے منور آباد میں واقع ایک ہوٹل میں مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کو پیر کی صبح اپنے کمرے میں بے ہوش پایا گیا۔ اسے بے ہوشی کے عالم میں ہی خیبر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی ہے۔

 قانو نی لوازمات کی ادئیگی کے بعداس کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کی گئی۔ پولیس نے معا ملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ادھر بمنہ سرینگر میں ایک ایس ایس بی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خود کشی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوگیا۔

 اس کی شناخت گگن جاہ ولد سبودھ جاہ کے بطور ہوئی ہے۔یہ اہلکار سٹیٹ موٹر گیراج بمنہ میں تعینات تھا۔ اسے فوری طور اجے وی سی بمنہ پہنچایا گیا جہاں اْس کا علاج و معالجہ جاری ہے اور اس کی حا لت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے معا ملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

 ادھربا نہال میں گزشتہ شب قریب دو بجے پولیس کو ٹرک کے اندر ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں ہونے کی خبر موصول ہوئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ٹرک ڈرائیور کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانیہال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت منظور احمد ولد عبد الرحمان لون ساکنہ سرینگر کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا۔پولیس نے معا ملہ کی نسبت کیس درج کر لیا ہے جب اس کی لاش شام دیر گئے سر ینگر پہنچا ئی گئی۔

Recommended