این ٹی پی سی ریاست بہار کو این ٹی پی سی اور اپنے مشترکہ اداروں کے مختلف اسٹیشنوں کے فراہم کردہ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کررہی ہے۔ این ٹی پی سی نے 14.08.2021 سے 28.08.2021 کے پندرہ دنوں کے دوران بہار کو روزانہ کی بنیاد پر 73 ایمیو بجلی فراہم کی ہے جو کہ اسی مدت کے دوران بہار کی کل کھپت کا تقریبا 62 62 فیصد ہے۔
ایسٹرن ریجن پاور کمیٹی کے مطابق مالی سال 22-2021 کے لئے زیادہ سے زیادہ طلب کے مہینے سال کے آغاز میں اپریل، مئی اور جون تھے۔ اسی مناسبت سے کچھ یونٹس میں اوور ہالنگ کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاکہ کم مانگ کی مدت سے ہم آہنگی ہو سکے۔ ان یونٹس کو آہستہ آہستہ سروس میں واپس لے لیا جائے گا۔
مزیدیہ کہ اوڈیشہ میں این ٹی پی سی کے دارلی پلی اسٹیشن کییونٹ نمبر 2 کو 01-09-2021 سے تجارتی آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔ بہار کو اس پلانٹ سے تقریباً 94 میگاواٹ حصہ ملے گا۔