Urdu News

امن معاہدے کے بعد سرحدوں پرامن وسکون:ڈی جی پی دلباغ سنگھ

امن معاہدے کے بعد سرحدوں پرامن وسکون:ڈی جی پی دلباغ سنگھ

ہمسایہ ممالک سے منشیات، نقد رقم اوربھاری مقدار میں ہتھیاربھیجنے کاانکشاف

سری نگر، 21مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ناجنگ معاہدے پر سمجھوتہ ہونے کے بعدسے لائن آف کنٹرول پرصورت حال پُرامن ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں سال ابھی تک نہ کوئی دراندازی کاواقعہ رونماہوا،اورنہ ہی سیز فائرکی کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوپاک افواج کے اعلیٰ کمانڈروں کے مابین طے پائے گئے سمجھوتے کے بعدسے جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی کوئی تازہ خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے اورنہ تب سے دراندازی کاکوئی واقعہ پیش آیاہے۔

 نمائندے کے مطابق ایس کے کرکٹ اسٹیڈیم سری نگرمیں انڈر19،زونل سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقعہ پریہاں موجود نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف جموں وکشمیرپولیس دلباغ سنگھ کاکہناتھاکہ اب تک کشمیر اور جموں خطے میں کنٹرول لائن پر صفر دراندازی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امسال ابھی تک صفر دراندازی دیکھنے کوملی ہے۔

 ڈی جی پی نے کہاکہ سال2020بہترین تھا اور مجھے اُمید ہے کہ 2021 کو پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ بہتر دیکھا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کوسرحدپار سے بھیجا جانے والا”ایک نیا تحفہ“کہا جاتا ہے۔ پولیس چیف کاکہناتھاکہ گزشتہ سال ہیروئن کی ایک بڑی مقدارضبط کی گئی تھی۔ ہم نے انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) تشکیل دی ہے اور یہ فورس ہر روز بہت اچھا کام کررہی ہے۔

انہوں نے انکشا ف کیاکہ سرحدپارسے منشیات کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں کی سرحدوں سے بھیجی جارہی ہیں۔سرحدوں کی صورت حال کے بارے میں، جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ کنٹرول لائن پر امن ہے اور بھارت اور پاکستان کے حکام کے مابین تازہ امن معاہدے کے بعد کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہواہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک پچھلے سال سے منشیات، نقد رقم اوربھاری مقدار میں ہتھیار بھیج رہے ہیں۔

دلباغ سنگھ نے کہاکہ ڈرون کا استعمال منشیات، اور اسلحہ بھیجنے کے لئے کیا گیا تھا۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ پچھلے سال ہم نے بڑی تعداد میں پستول، مختلف قسم کی اے کے رائفلز اور امریکی ساخت کی ایم 4رائفل ضابطے کے، جو امریکی ماڈل کی نقل کے بعد پاکستان یا افغانستان میں بنائے گئے تھے۔سری نگر میں سرگرم دہشت پسندوں کی فہرست اور اس کی وجوہات کے بارے میں، ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ کچھ نوجوان سری نگر میں دہشت پسندی میں شامل ہوئے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے عناصر کے ذریعہ بنیاد پرستی پھیلائی جارہی ہے جو امن سے خوش نہیں ہیں۔

تاہم انہوں نے کہاکہ یہ صورتحال تشویشناک نہیں ہے۔ پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کاکہناتھاکہ ہمارے پاس ایک ایکو سسٹم ہے جہاں ہم ایسے معاملات نمٹاتے ہیں۔ جہاں تک دوسرے اضلاع کی بات ہے، ہمیں اپنا سر جوڑ کر رکھنا پڑے گا۔دلباغ سنگھ نے اسبات پرزوردیاکہ نوجوانوں کو بندوق یعنی ملی ٹنسی وتشدد سے دور رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے مذہبی رہنماؤں، سماجی کارکنوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال دہشت پسندی میں شامل ہونے والے 3درجن نوجوانوں کو واپس لایا گیا تھا جب کہ12 نوجوانوں نے براہ راست مقابلوں میں ہتھیار ڈال دیئے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ہتھیار ڈالنے والوں کے لیے کوئی پالیسی ہے تو، انہوں نے کہاکہ ہتھیار ڈالنے والوں کو اچھی زندگی کا تمام فائدہ ملے گا۔

Recommended