Urdu News

پولیس نے اسلامک اسٹیٹ آف جموں و کشمیر کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا

ISJK operative Assadullah arrested in Jammu on Wednesday (Courtesy- J&K Police)

پولیس نے اسلامک اسٹیٹ آف جموں و کشمیر کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا

جموں ، 16اپریل (انڈیا نیرٹیو)

جموں کودہلا دینے کی دہشت گردی کی ایک سازش کو ناکام بناتے ہوئے پولیس نے اسلامک اسٹیٹ جموں و کشمیر کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ فی الحال ، گرفتار دہشت گرد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی جموں کے مطابق ، جمعرات کے روز ایک دہشت گرد کو مخصوص معلومات کے مطابق جموں کے مضافات میں واقع رہائشی کالونی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کی شناخت عاقب بشیر پرے عرف اسداللہ ساکن انسو ایہ ندواڑہ کے طورپر ہوئی ہے۔ یہ ائی ایس جے کے کا ایک سرگرم دہشت گرد ہے۔ دریں اثنا ، ایک اور پولیس افسر نے بتایا کہ عاقب کا تعلق تقریباً 11دن قبل پکڑے گئے دہشت گرد ملک امید سے بھی ہے۔

ابھی اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ آیا وہ جموںرواں ماہ یا اس سے قبل کشمیر سے آیا تھا۔ یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا وہ جموں میں روپوش تھا یا جموں و کشمیر سے باہر پنجاب ، دہلی اور چنڈی گڑھ گیا تھا۔ اس کے مقامی رابطوں کے ذرائع اور اوور گراونڈ ورکرکا بھی سراغ لگایا جارہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 11 دنوں کے دوران ، صوبہ جموں میں آئی ایس جے کے کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 4 اپریل کو پولیس نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جھجر کوٹلی میں آئی ایس جے کے کے دہشت گرد ملک امید کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے پاس سے تقریباًسوا لاکھ روپے کی نقد رقم اور ایک پستول برآمد کی گئی تھی۔

Recommended