جموں و کشمیر کے لیے نئی فلم پالیسی لانے کی تیاری

سری نگر ،13اپریل (انڈیا نیرٹیو)

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعلان کیاکہ ان کی سربراہی میں انتظامیہ10 روز کے اندر ’جموں و کشمیر کے لیے نئی فلم پالیسی‘سامنے لائے گی جس کا مقصد سنہری دور کو سنہری اسکرین پر واپس لانا ہے۔نمائندے کے مطابق یہاں مشہور ڈل جھیل کے کنارے ایس کے آئی سی سی میں ”جنت میں ایک اور دن – کشمیر کی سیاحتی صلاحیت“کے موضوع سے متعلق2 روزہ کانفرنس سے ورچوئل موڈ کے ذریعہ، خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت نے تمام متعلقین کیساتھ مباحثے وصلاح مشورے کے بعد نئی فلم پالیسی کو تقریبا ً حتمی شکل دے دی ہے، اور اب سے10 دن کے اندر اس کا اعلان کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ نئی فلم پالیسی روڈ میپ پر مشتمل ہے کہ ہم کیسے سلورا سکرین پر 70 اور 80 کی دہائی کے سنہرے دور کو واپس لاسکتے ہیں۔منوج سنہاکاکہناتھاکہ ہم پڑھتے اور سنتے آرہے ہیں کہ 60، 70 اور 80 کی دہائی میں کشمیر فلم بنانے والوں یعنی بالی ووڈکا پسندیدہ مقام ہوتا تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کہا کہ ہم بحیثیت ایک ٹیم اسی ثقافت کو واپس لانے کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسی جموں و کشمیر اور دیگر حصوں میں مختلف اہم متعلقین سے مکمل مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔ منوج سنہا نے کہاکہ ایک روڈ میپ پر عمل کیا جائے گا کہ کس طرح کشمیر میں سنہری دور اور فلمی کلچر کو واپس لایا جائے۔نئے سیاحتی مقامات کے بارے میں، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سیاحت کی بحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں اور متعدد نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نئے سیاحتی مقامات پر سیاحت کا ایک بہتر بنیادی ڈھانچہ لگانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں تاکہ سیاح نئی جگہوں پربغیرکسی پریشانی کے لطف اٹھا سکیں۔انہوں نے کہاکہ اس کیلئے ہم نے نجی سیکٹر کو بھی مدعو کیا ہے۔منوج سنہا نے کہا کہ کوڈ 19 وبائی بیماری کے باوجود، دسمبر2020 کے بعد سے ہندوستان میں باقی ریاستوں کے مقابلے میں گھریلو سیاحوں کی تعداد سب سے زیادہ دیکھنے میں آئی۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے سفر میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں،سری نگر ہوائی اڈے سے رات کی پروازیں چل رہی ہیں، سری نگر سے بنگلورو کے لیے اب براہ راست پرواز ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاح نہ صرف مقامات کی تلاش کے لیے، بلکہ وادی کے لوگوں سے بھی جڑنے کے لیے کشمیر آ رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago