Urdu News

سری نگر میں جموں کشمیر پولیس ونگ کی جانب سے چھاپہ

سری نگر میں جموں کشمیر پولیس ونگ کی جانب سے چھاپہ

دس لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط، دوافرد گرفتار مزیدگرفتاریاں متوقع

سری نگر، 19مارچ (انڈیا نیرٹیو)

سری نگر کے ہوٹل میں جموں و کشمیرکی پولیس کے خفیہ ونگ سی آ ئی کے نے منشیات کے نیٹ ورک کاپردہ فاش کرتے ہوئے ہوٹل سے ایک کلو کے قریب ہیروئن ضبط کرتے ہوئے دو افرادکی گرفتاری عمل میں لاکر معاملے کی تحقیقا ت بڑے پیمانے پرشروع کردی، مزید گرفتاریاں متوقع ہے۔

نمائندے کے مطابق جموں کشمیر پولیس کی خفیہ ونگ سی آ ئی کے کومصدقہ اطلاع ملی تھی، کہ سرحدی قصبہ اوڑی کے دو افراد بڑی مقدار میں ہیروئن فروخت کرنے جارہے ہیں،اور مزکورہ افراد سری نگر کے ایک ہوٹل میں قیام پذیرہیں۔سی آ ئی اے کی خصوصی ٹیم نے 17مارچ رات دس بجے کے قریب لال چوک سری نگر میں ہوٹل پر چھاپہ مارا،اور سرحدی قصبہ اوڑی کے دوافراد ضمیراحمدخرشیداحمدکی گرفتاریاں عمل میں لاکر ان کے قبضے سے نوسو 98گرام ہیروئن بر آمد کی۔

 جس کی بین الاقومی مارکیٹ میں قیمت دس لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ دونوں افراد کوسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ھے،اور معاملے کی بڑی پیمانے پرتحقیقات شروع کردی۔سی آ ئی اے کے مطابق حراست میں لیے گئے دو نوں افراد سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے اور مزیدگرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتاہے۔

سری نگر میں ایل آئی سی ملازمین کا آئی پی او اور ایف ڈی آئی میں اضافے کے خلاف احتجاج

بھارت کی سب سے بڑی بیمہ کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے ملازمین نے جموں و کشمیر میں مرکزی سرکار کے کارپوریشن میں انیشیل پبلک آفرنگ (آئی پی او) اور فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ (ایف ڈی آئی) کو بڑھانے کے خلاف احتجاج درج کیا۔نمائندے کے مطابق مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئی پی او کے ذریعے ایل آئی سی کی اپنی حصہ داری فروخت کرے گی، اور ایف ڈی آئی میں 74 فیصد اضافہ کرے گی۔کارپوریشن کے ملازموں نے حکومت کے اس اعلان کے خلاف ملک بھر میں یک روزہ ہڑتال کی، اور سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج بھی درج کیا۔

Recommended