Urdu News

بی ایس این ایل کو پٹکنی دے کر ریلائنس جیو بنا وائرڈ براڈ بینڈ کا سرتاج

بی ایس این ایل کو پٹکنی دے کر ریلائنس جیو بنا وائرڈ براڈ بینڈ کا سرتاج

لانچ  کے دو سال کے اندرہی جیو فائبر  ٹاپ پر

نئی دہلی، 19 جنوری، 2022

براڈبینڈ سیگمنٹ میں وائرلیس سروس کے  ساتھ  وائرڈ سروس میں بھی  ریلائنس جیو کا ایک ہی سکہ چل رہا ہے۔ ٹرائی کے نومبر 2021 کے لیے حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، وائرڈ فکسڈ لائن براڈ بینڈ سروس میں سرکاری  کمپنی  بی  ایس این ایل کو  پٹکنی دے کر جیو نے  نمبر ایک پوزیشن حاصل کی ہے۔  تقریباً 43 لاکھ 40 ہزار وائرڈ فکسڈ لائن براڈ بینڈ کنکشن کے ساتھ  جیوپہلے تو تقریباً 42 لاکھ کنکشن کے ساتھ بی  ایس این ایل دوسرے مقام پر قابض تھا۔ بھارتی ایئرٹیل نے 40 لاکھ 80 ہزار کنکشن کے ساتھ اپنا تیسرا مقام برقرار رکھا ہے۔

اپنے تجارتی آغاز کے صرف دو سالوں کے اندر، ریلائنس جیو کی فائبر سروس نے وائرڈ فکسڈ لائن سروس سیگمنٹ میں نمبر  ون کا تمغہ   حاصل   کرلیا ہے۔ نومبر میں ریلائنس جیو نے تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار نئے فائبر کنکشن دیے۔  وہیں سیگمنٹ  کی بڑی کمپنی بی ایس این ایل کے براڈ بینڈ صارفین میں بھی کمی درج کی گئی۔ ایرٹیل کے صارفین کی تعداد میں بھی تقریباً 1 لاکھ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

  ٹرائی  کے اعداد و شمار کے مطابق، نومبر 2021 میں وائرلیس اور وائرڈ براڈ بینڈ سیگمنٹ میں ریلائنس جیو کا کل مارکیٹ شیئر 54.01 فیصد تک  جا پہنچا ہے ۔  ایئر ٹیل  26.21% کے ساتھ دوسرے اور ووڈا فون۔ آئیڈیا15.27% کے ساتھ تیسرے نمبر پر بہت پیچھے چھوٹ گیا ہے۔

جیو بھی کل موبائل سبسکرائبر نمبروں کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ 30 نومبر 2021 کو جیو نیٹ ورک سے  42 کروڑ 86 لاکھ سے زیادہ صارفین  جڑے تھے۔ وہیں ایئرٹیل کے پاس 35 لاکھ 52 ہزار تو ووڈا۔ آئیڈیا کے پاس صرف 26 لاکھ 71 ہزار صارفین تھے۔

Recommended