Urdu News

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے محققین نے کوویڈ 19 سے بچاو کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے ڈس انفیکشن ٹنل ایجاد کیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے محققین نے کوویڈ 19 سے بچاو کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے ڈس انفیکشن ٹنل ایجاد کیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے محققین نے کوویڈ 19 سے بچاو کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے ڈس انفیکشن ٹنل ایجاد کیا

نئی دہلی،04دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

اس ایجاد کی تفصیلات پیٹنٹ آفس ، حکومت ہند کے آفیشل جرنل میں شائع ہوئی ہے۔مکینیکل انجینئرنگ کے ایچ او ڈی پروفیسر محمدعمران خان اور ڈاکٹر اسامہ خان ، اسسٹنٹ پروفیسر (کنٹریکٹ) ، شعبہ مکینیکل انجینئرنگ ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مشترکہ طور پر شمسی توانائی سے چلنے والے اس ڈس انفیکشن سسٹم کو ایجاد کیا ہے۔

اس ایجاد کا بنیادی مقصد شمسی توانائی سے چلنے والے ڈس انفیکشن سسٹم کی بہتر فراہمی ہے تاکہ بڑے اجتماعات ، عوامی اور دور دراز مقامات پر کووڈ -19 یا اسی طرح کی بیماریوں سے بچا و ممکن ہو سکے۔

شمسی توانائی اور ڈس انفیکشن ٹنل

اس میں شمسی آلات (پی وی ماڈیولز ، چارج ریگولیٹر، انورٹر اور بیٹری سسٹم) اور ایک دوسرے کے ساتھ مربوط الیکٹرولائٹک ڈس انفیکٹینٹ جنریٹر شامل ہے ، جس کے ذریعے ایک جراثیم کش دھند پیدا ہوتی ہے جو انسان پر ہونے والے کسی بھی نقصان دہ انفیکشن یا بیکٹیریا کو ختم کردیتی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی

یہ ایجاد بڑے پیمانے پر جمع ہونے والی تمام بیرونی ایپلی کیشنز کے لئے انتہائی موزوں ہے ، پورے سیٹ اپ کے لیے صرف ایک چھوٹا سا علاقہ درکار ہوتا ہے ،اس میں آسان (کوئی وائرنگ سسٹم نہیں) اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کیہ ماحول دوست ، قابل تجدید توانائی پر کام کرتا ہے ،بیکٹیریا اور وائرس کے خاتمے کے لیے بہترین چیز ہے۔

ڈس انفیکشن سسٹم بنیادی طور پر دور دراز یا عوامی مقامات جیسے بینک ، مالز ، اسپتالوں ، شادی ہالوں ، پارٹی ہالوں ، ہوائی اڈوں ، یونیورسٹیوں ، اسکولوں ، مندروں ، کالجوں اور وغیرہ کے لیے بنایا گیا ہے جہاں کیمیائیوں کی نقل و حمل اور بجلی کی دستیابی ایک مسئلہ ہے۔

Recommended