اداکارہ رچا چڈھا نے کم وقت میں بالی ووڈ میں پہچان بنائی

Richa Chadda-Bollywood-Indian Film

(انڈیا نیرٹیو)

بالی ووڈ کی بولڈ اور بے باک اداکارہ رچا چڈھا نے بہت ہی کم وقت میں اپنی عمدہ ادکاری کے ذریعہ فلمی دنیا میں اپنی شناخت بنا لی ہے۔ رچا چڈھا 18 دسمبر 1989 کو پیدا ہوئیں۔

رچا نے بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے تھیٹر میں شمولیت اختیار کی اور کئی ڈراموں میں حصہ لیا۔ فلم’اوئے لکی لکی اوئے‘ سے رچا نے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

اس فلم میں وہ ابھے دیول ، پریش راول اور نیتو چندرا کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں۔ اس فلم میں رچا نے نیتو چندرا کی بڑی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔

Richa Chadda

فلم میں معاون کردار میں ہونے کے باوجود ، رچا نے اپنی اداکاری سے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی۔ اس کے بعد ، رچا فلم ’بنٹی اور ببلو‘ میں نظر آئیں ، لیکن یہ فلم باکس آفس پر زیادہ چل نہیں سکی۔

اداکارہ رچا چڈھا کچھ اس طرح نظر آئیں

اس کے بعد ، رچا کو انوراگ کشیپ کی’گینگس آف واسع پور‘ میں منوج باجپئی ، نواز الدین صدیقی ، پنکج ترپاٹھی وغیرہ کے ساتھ اداکاری کرنے کا موقع ملا۔

بالی ووڈ میں یوں تو بھاگ دوڑ اور پریشانی سے دوچار ہونا عام بات ہے، اسی بھاگ دوڑ میں بہت سارے لوگ بہت جلد کامیاب ہوجاتے ہیں جب کہ بہت سارے لوگوں کے ہاتھ ناکامی ہاتھ آتی ہے۔ رچا کی کہانی بھی کچھ ایسے ہی ہے جو بہت کم وقتوں میں منفرد شناخت بنائی ہے۔