Urdu News

روس کا خلا میں اپنی سیٹلائٹ میزائل سے تباہ کرنے کا تجربہ

روس کا خلا میں اپنی سیٹلائٹ میزائل سے تباہ کرنے کا تجربہ

روس کی جانب سے خلاء میں اپنے سیٹلائٹ کو میزائل سے تباہ کرنے کے ٹیسٹ کی امریکا نے شدید مذمت کی ہے۔امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ زمین سے کئے گئے اس میزائل حملے سے متعلق امریکا کو پیشگی اطلاعات نہیں دی گئی تھیں، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے روسی اقدام کو غیرذمہ دارانہ اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجربے سے سیٹلائٹ کے پندرہ سو سے زائد بڑے اور لاکھوں چھوٹے ٹکڑے خلا میں بکھر گئے ہیں جو تمام ملکوں کے مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔دوسری جانب ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ روس جو صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے اسے دیگر ممالک کی سلامتی کیلئے خطرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Recommended