تیج پرتاپ کا نیا انداز: پیلی دھوتی میں رادھے۔ رادھے کرتے نظر آئے لالو کے لال

پٹنہ ، 23 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

کبھی سائیکل چلاتے ہیں تو کبھی گھوڑے کی سواری کرتے نظر آتے ہیں۔ کبھی میٹھائی بناتے ہیں تو کبھی شنکھ بجاتے ہیں۔تازہ معاملہ تیج پرتاپ کا ایک مندر احاطہ سے سامنے آیا ہے۔

اس میں تیج پرتاپ پیلی دھوتی اور سفید کرتا کے ساتھ نیلی بلو جیکٹ پہنے ہاتھ میں مالا لیے نظر آرہے ہیں۔ بیک گراؤنڈ میں رادھا اور کرشن کا بھجن بج رہا ہے۔

اس سے قبل بہار اسمبلی انتخابات کے دوران تیج پرتاپ یادوکشتی سے سارن ضلع کے سونپور کے سیلاب زدہ علاقوں میں راشن بانٹنے نکل پڑے تھے۔

اس دوران انہوں نے خود بھی گشتی چلائی تھی۔ تیج پرتاپ کی شادی سارن ضلع کے پرسا کے سابق ایم ایل اے چندریکا رائے کی بیٹی ایشوریا رائے کے ساتھ ہوئی تھی۔

فی الحال تیج پرتاپ یادو نے اہلیہ کے خلاف طلاق کا مقدمہ دائر کئے ہوئے ہیں۔ سسرال کے ضلع میں گشتی سے راشن بانٹنے کا یہ اندازتب کافی چرچہ میں رہا تھا۔

شادی کے فوراً بعد اہلیہ ایشوریا کو سائیکل سے گھماتے ہوئے ان کایہ انداز بھی کافی چرچہ میں رہا۔ وہ گھوڑوں کی سواری کرتے، بائیک چلاتے ، جلیبی بناتے، مکان کی اینٹ جوڑتے نظر آتے رہتے ہیں۔ وہ فلموں میں بھی اداکاری کر چکے ہیں ۔

Tej Pratap's new style: Radhe in yellow dhoti. Lalu's Lal was seen doing Radha